ہوم » نیوز » اسپورٹس

سابق ہندوستانی کپتان نےکہا- کورونا کا اکتوبر میں ہندوستانی کرکٹ پرپڑے گا زیادہ اثر

سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ نے کہا ہے کہ ملک میں جونیئر اور خواتین کرکٹرز کا گھریلو سیزن شروع ہونے پر اکتوبر میں ہندوستانی کرکٹ پر کورونا وائرس کا زیادہ اثر پڑے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 02, 2020 04:15 PM IST
  • Share this:
سابق ہندوستانی کپتان نےکہا- کورونا کا اکتوبر میں ہندوستانی کرکٹ پرپڑے گا زیادہ اثر
کورونا کا اکتوبر میں ہندوستانی کرکٹ پر زیادہ اثر پڑے گا: راہل دراوڑ

نئی دہلی: سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ نے کہا ہے کہ ملک میں جونیئر اور خواتین کرکٹرز کا گھریلو سیزن شروع ہونے پر اکتوبر میں ہندوستانی کرکٹ پر کورونا وائرس کا زیادہ اثر پڑے گا۔ ہندوستانی ٹیم مارچ سے کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہے اور اس کے بعد سے کرکٹ کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہوگئی ہیں۔ تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز نے اپنے ٹورنامنٹ کو ملتوی یا منسوخ کردیا ہے جس کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹرز کا مستقبل ادھر میں پڑگیا ہے۔

دراوڑ کا خیال ہے کہ اس وبا کا اثر اکتوبر میں ہندوستانی کرکٹ پر زیادہ پڑے گا۔


راہل دراوڑ نے کہا کہ ہم اب تک بہت خوش قسمت رہے ہیں، لیکن اکتوبر میں چیزیں چیلنج والی ہوسکتی ہیں۔ راہل دراوڑ نے ایک ویبنار کے دوران کہا کہ کچھ بین الاقوامی ٹورنامنٹ ملتوی یا منسوخ کردیئے گئے ہیں اور لوگ اس کے انعقاد کے لئے ونڈو ڈھونڈ رہے ہیں لیکن جب اکتوبر آئے گا تو مجھے لگتا ہے کہ اس کا زیادہ اثر پڑے گا۔ ہمارا گھریلو سیزن جس میں جونیئر ، انڈر 16 ، 19 اور خواتین کرکٹرز کا ٹورنامنٹ اکتوبر میں شروع ہوگا۔


 راہل دراوڑ نے کہا کہ ہم اب تک بہت خوش قسمت رہے ہیں، لیکن اکتوبر میں چیزیں چیلنج والی ہوسکتی ہیں۔

راہل دراوڑ نے کہا کہ ہم اب تک بہت خوش قسمت رہے ہیں، لیکن اکتوبر میں چیزیں چیلنج والی ہوسکتی ہیں۔



انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس وقت تک صورت حال کو معمول پر لانے کے قابل نہیں ہوتے ہیں تو صورتحال کو معمول پر لانے میں وقت لگے گا۔ ہم اپنی ڈومیسٹک کرکٹ اور گراس روٹ کرکٹ پر حقیقی اثر دیکھیں گے۔ انڈر 19 کے آخری سال میں شامل کھلاڑیوں کے لئے یہ سال اہم ہے۔ کورونا کی وجہ سے چار ماہ کے وقفے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین حالیہ اختتام پذیر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوا۔ ہندوستانی کرکٹ میں آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں کرکٹ کا آغاز ہوگا جو 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہونا ہے۔ تاہم بورڈ اس کے لئے حکومتی منظوری کا منتظر ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 02, 2020 04:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading