உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شکھر دھون کو راہل دراوڑ نے کیا ٹیم انڈیا سے باہر، بی سی سی آئی افسر نے کھولا راز: رپورٹ

    India vs South Africa T20 Series: ٹیم انڈیا کو اگلے مہینے جنوبی افریقہ سے گھر میں 5 میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلنی ہے۔ سیریز کے لئے اعلان کی گئی ٹیم میں کے ایل راہل کو کمان ملی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹیم انڈیا (Team India) کو اگلے ماہ جنوبی افریقہ سے 5 میچوں کی ٹی20 سیریز گھر میں کھیلنی ہے۔ سیریز 9 سے 19 جون تک چلے گی۔ حالانکہ سیریز سے سینئر کھلاڑیوں جیسے روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔ کے ایل راہل (KL Rahul) کو کپتان جبکہ رشبھ پنت کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کرنے کے بعد امید کی جارہی تھی کہ سینئر بلے باز شکھر دھون کو بھی ٹیم میں جگہ ملے گی، لیکن وہ ٹیم سے باہر ہیں جبکہ ان کی کارکردگی ایشان کشن سے لے کر رشبھ پنت تک سے اچھی رہی تھی۔ وہ گزشتہ سال ہوئے ٹی20 عالمی کپ کے لئے بھی نہیں منتخب کئے گئے تھے۔

      India vs South Africa T20 Series: ٹیم انڈیا کو اگلے مہینے جنوبی افریقہ سے گھر میں 5 میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلنی ہے۔ سیریز کے لئے اعلان کی گئی ٹیم میں کے ایل راہل کو کمان ملی ہے۔

      انسائڈ اسپورٹس کی خبر کے مطابق، کوچ راہل دراوڑ کے سبب شکھر دھون کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ بی سی سی آئی کے ایک افسر نے کہا، شکھر دھون ایک دہائی سے زیادہ وقت سے ہندوستانی ٹیم میں شامل ہیں، لیکن ٹی20 میں آپ کو اچھی کارکردگی کرنے والے نوجوانوں کو موقع دینا ہوتا ہے۔ راہل دراوڑ کو سخت فیصلہ لینا تھا اور ہم سب مان گئے۔ ٹیم کے اعلان سے قبل شکھر دھون کو راہل دراوڑ نے اس بارے میں بتایا تھا۔ شکھر دھون نے ٹی20 لیگ کے موجودہ سیزن میں پنجاب کنگس کی طرف سے سب سے زیادہ 460 رن بنائے تھے۔

      عالمی کپ میں 5 ماہ سے بھی کم کا وقت

      ٹی20 عالمی کپ کے مقابلے اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے ہیں۔ یعنی اس آئی سی سی ٹورنا منٹ کے شروع ہونے میں 5 ماہ سے بھی کم کا وقت بچا ہے۔ ٹی20 لیگ کے لئے منتخب کی گئی ٹیم میں نوجوان تیز گیند باز ارش دیپ سنگھ اور عمران ملک کو پہلی بار موقع ملا ہے۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک کی واپسی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال ہوئے ٹی20 عالمی کپ کے بعد سے ہاردک پانڈیا ٹیم سے باہر چل رہے تھے، لیکن انہوں موجودہ سیزن میں کمال کی کارکردگی پیش کی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      سرفراز خان کے چھوٹے بھائی کا ممبئی رنجی ٹیم میں انتخاب، ارجن تندولکر چوکے 

      بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو کی بھی کارکردگی متاثر رہی۔ عمران ملک نے اپنی تیز گیند بازی سے سب کو حیران کردیا۔ ٹی20 سیریز کا پہلا میچ دہلی میں ہونا ہے۔ ایسے میں یہ سیریز ان نوجوانوں کے لئے اہم ہے، جو ٹیم میں لمبے وقت کے لئے جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

      ہندوستانی ٹی20 ٹیم

      کے ایل راہل (کپتان)، شرے یس ایئر، ریتو راج گائیکواڑ، ایشان کشن، دیپک ہڈا، رشبھ پنت، دنیش کاتک، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش ایئر، یجویندر چہل، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویش خان، ارش دیپ سنگھ، عمران ملک، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل اور روی بشنوئی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: