உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: راجستھان رائلس نے کٹایا پلے آف کا ٹکٹ، شکست کے ساتھ چنئی سپرکنگس کی وداعی

    سابق چمپئن راجستھان رائلس نے آئی پی ایل (IPL-2022) کے موجودہ سیزن کے پلے آف کا ٹکٹ یقینی کرلیا ہے۔ سنجو سیمسن کی کپتانی والی ٹیم نے جمعہ کو ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں چنئی سپرکنگس کو 5 وکٹ سے شکست دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سابق چمپئن راجستھان رائلس نے آئی پی ایل (IPL-2022) کے موجودہ سیزن کے پلے آف کا ٹکٹ یقینی کرلیا ہے۔ سنجو سیمسن کی کپتانی والی ٹیم نے جمعہ کو ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں چنئی سپرکنگس کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ چنئی سپرکنگس (RR vs CSK) نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ گنواکر 150 رن بنائے۔ اس کے بعد راجستھان نے 5 وکٹ گنوا کر 19.4 اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ اس طرح چنئی سپرکنگس کی ہار کے ساتھ سیزن سے رخصتی ہوئی ہے۔

      راجستھان رائلس نے 14 میچوں میں 9ویں جیت درج کی اور 18 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے مقام پر رہتے ہوئے پلے آف کے لئے کوالیفائی کیا۔ راجستھان رائلس کی اب کولکاتا کے ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم میں 24 مئی کو کھیلے جانے والے پہلے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنس سے مدمقابل ہوگی۔

      راجستھان کے لئے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے سب سے زیادہ 59 رن بنائے۔ انہوں نے 44 گیندوں کی اپنی اننگ میں 8 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ان کے علاوہ روی چندر اشون نے ناٹ آوٹ 40 رنوں کا تعاون دیا۔ انہوں نے 23 گیندوں پر 2 چوکے اور 3 چھکے لگاتے ہوئے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ چنئی سپرکنگس کے لئے پرشانت سولنکی نے 2 وکٹ لئے جبکہ سمرجیت سنگھ، مچیل سیٹنر اور معین علی کو 1-1 وکٹ ملا۔

      151 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان رائلس کو پہلا جھٹکا جوس بٹلر کے طور پر لگا۔ انہیں سمرن جیت سنگھ نے اننگ کے دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر معین علی نے لپکا۔ اس کے بعد کپتان سنجو سیمسن اور یشسوی نے دوسرے وکٹ کے لئے 51رن جوڑے۔ اس شراکت کو مچیل سینٹنر نے اننگ کے 9ویں اوور میں توڑا اور تیسری گیند پر سنجو سیمس کو کیچ کرلیا۔ سنجو نے 20 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 15 رن بنائے۔

      پھر دیو دت پڈکل (3) کو معین علی نے بولڈ کیا، جس سے راجستھان کا اسکور 3 وکٹ پر 76 رن ہوگیا۔ یشسوی ٹیم کے 104 کے اسکور پر پویلین لوٹے، انہیں پرشانت سولنکی نے متھیشا پتھیرانا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پھر شمران ہیٹ مائر بھی خاص نہیں کرسکے اور سولنکی کی اننگ کے 17ویں اوور میں ڈیون کانوے کو کیچ تھما بیٹھے۔ ہیٹ مائر نے 7 گیندیں کھیلیں اور ایک چوکے کی مدد سے 6 رن بنائے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: