உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان کے خلاف KKR کے لئے جیت نہیں آسان، بلے بازوں اور گیندبازوں کو کرنا ہوگا یہ کام

    راجستھان کے خلاف کے کے آر کے لئے جیت نہیں آسان، بلے بازوں اور گیندبازوں کو کرنا ہوگا یہ کام

    راجستھان کے خلاف کے کے آر کے لئے جیت نہیں آسان، بلے بازوں اور گیندبازوں کو کرنا ہوگا یہ کام

    RR v KKR Match Preview: سنجو سیمسن کی کپتانی والی راجستھان رائلس نے 5 میں سے تین میچ جیتے ہیں جبکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم 6 میں سے 3 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ گزشتہ دو مقابلوں میں کولکاتا کو زبردست شکست ملی تھی، جس کے بعد اس کا حوصلہ ڈگمگایا ہوا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں شام 7:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔

    • Share this:
      ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ کی گزشتہ بار کی نائب فاتح کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کا مسلسل دو میچوں میں شکست جھیلنے کے بعد خود اعتمادی ڈگمگایا ہوا ہے۔ شرے یس ایئر کی کپتانی والی کے کے آر ٹیم پیر کو جب راجستھان رائلس کے خلاف میدان میں اترے گی تو اس کی کوشش اپنی مہم کو پٹری پر لانے کی ہوگی۔

      کولکاتا کو دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد نے گزشتہ دو میچوں میں بالترتیب 44 رن اور سات وکٹ سے شکست دی تھی۔ ٹیم میں اب تک چھ میچ کھیلے ہیں، جس میں اسے ایک دیگر شکست کا سامنا رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف کرنا پڑا تھا۔ ٹیم تین جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں بیچ میں بنی ہوئی۔ کے کے آر نے شروعاتی چار میں تین میچ جیت کر سیشن کا شاندار آغاز کیا تھا، لیکن ٹیم مسلسل دو شکست سے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ چار مقام سے نیچے کھسک گئی۔

      کے کے آر کو بلے بازی اور گیند بازی میں سدھار کی ضرورت

      جیت کی راہ پر لوٹنے کے لئے ٹیم کو بلے بازی اور گیند بازی دونوں میں سدھار کرنا ہوگا۔ آندرے رسیل کو چھوڑ کر کوئی بھی بلے باز مسلسل اچھی کارکردگی نہیں پیش کرسکی ہے۔ آندرے رسیل کے لئے چھ میچوں میں 179 رنوں کے ساتھ موجودہ ٹاپ اسکورر ہیں اور انہوں نے گیند کے ساتھ پانچ وکٹ لئے ہیں۔ کپتان شرے یس ایئر چھ میچوں میں ایک نصف سنچری کے ساتھ کل 151 رن ہی بناسکے ہیں۔ ان کے علاوہ نتیش رانا اور وینکٹیش ایئر کی کارکردگی میں تسلسل کی کمی رہی ہے۔ سیم بلنگس رن بنانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

      گیند بازی شعبہ میں تیز گیند باز امیش یادو (6 میچوں میں 10 وکٹ) کو چھوڑ کر کوئی بھی امیدوں پر کھرا نہیں اترا ہے۔ گزشتہ سیشن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے چکرورتی چھ میچوں میں صرف چار وکٹ لے کر جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہی حال سنیل نرائن کا بھی ہے۔ آسٹریلیا کے ٹسٹ کپتان کمنس نے اس دوران تین میچوں میں تین وکٹ حاصل کئے ہیں اور وہ بھی اپنے اعدادوشمار کو سدھارنا چاہیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: دنیش کارتک کی طوفانی اننگ سے آر سی بی جیتا، پوائنٹ ٹیبل میں لگائی لمبی چھلانگ

      راجستھان رائلس ہیں جیت کے دعویدار

      دوسری طرف راجستھان رائلس کی ٹیم اس میچ کو جیت کے دعویدار کے طور پر شروع کرے گی۔ جوس بٹلر اور یجویندر چہل موجودہ ٹورنا منٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے اوروکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

      یجویندر چہل 12 وکٹ حاصل کرچکے ہیں

      یجویندر چہل پانچ میچوں میں 12 وکٹ کے ساتھ شاندار لے میں ہیں۔ انہوں نے اس دوران صرف 6.80 کی اوسط سے رن دیئے ہیں۔ تجربہ کار روی چندرن اشون کی لے باعث تشویش ہے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کئے ہیں۔ تیز گیند بازی میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ (4 میچوں میں 7 وکٹ) کا ٹی کے دوسرے گیند بازوں نے اچھا ساتھ دیا ہے۔ بلے بازی میں جوس بٹلر (ایک سنچری اور دو نصف سنچری کے ساتھ 272 رن) اور شمران ہیٹ مائر (ایک نصف سنچری کی مدد سے 197 رن) کے ارد گرد گھوم رہی ہے۔ ٹیم کو حالانکہ کپتان سنجو سیمسن، بے حد باصلاحیت مانے جانے والے دیو دت پڈّیکل کی لے حاصل کرنے کی امید ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: