ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے سابق کپتان نےکہا- عمر اکمل کو جیل میں ڈالو، بڑے بھائی کامران کو لگا صدمہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل (Umar Akmal) پر تین سال کی پابندی عائد کی ہے۔ انہیں سٹے بازوں کی طرف سے رابطہ کئے جانے کی اطلاع چھپانےکا قصور وار پایا گیا ہے۔

  • Share this:
پاکستان کے سابق کپتان نےکہا- عمر اکمل کو جیل میں ڈالو، بڑے بھائی کامران کو لگا صدمہ
عمر اکمل پر پی سی بی نے پیر کو تین سال کی پابندی لگا دی ہے۔

کراچی: پاکستان کے بلے باز عمر اکمل (Umar Akmal) پر پی سی بی نے پیر کو تین سال کی پابندی لگا دی ہے۔ عمر اکمل نے پی سی بی کی اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی بی) کو سٹے بازوں سے آئے فون کی اطلاع نہیں دی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔ عمر اکمل کو ملی اس سزا سے ان کے بڑے بھائی کامران اکمل بےحد مایوس ہیں۔ انہوں نے پی سی بی پر بھید بھاو کا الزام لگا دیا ہے۔


کامران اکمل نے پی سی بی کو گھیرا


38 سال کےکامران اکمل (Kamran Akmal) نے اپنےچھوٹے بھائی پرلگے تین سال کی پابندی کو بےحد سخت بتایا۔ ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے بھی کئی کھلاڑی اس معاملے میں پھنسے ہیں، لیکن انہیں اتنی سخت سزا نہیں ہوئی، جتنی عمراکمل کو دی گئی ہے۔ کامران اکمل نے کہا، ’میں تین سال کی پابندی سے صدمے میں ہوں۔ عمراکمل کو ملی یہ سزا بہت سخت ہے، مھے پورے فیصلے کا انتظار ہے۔ اس سے پہلے اس طرح کے معاملےمیں کم سزا دی گئی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ عمر اکمل کے ساتھ ایسا کیوں ہوا ہے’۔ کامران اکمل نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بھائی پر عائد اس پابندی کے خلاف اپیل کریں گے۔


کامران اکمل نے اپنےچھوٹے بھائی عمر اکمل پر عائد تین سال کی پابندی کو بےحد سخت بتایا۔
کامران اکمل نے اپنےچھوٹے بھائی عمر اکمل پر عائد تین سال کی پابندی کو بےحد سخت بتایا۔


واضح رہےکہ عمر اکمل پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی بدعنوانی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 2.4.4 کے تحت فروری میں ہوئے دو معاملوں کےتحت الزامات عائد کئے گئے تھے۔ یہ دونوں معاملے پاکستان کی ٹی -20 لیگ پی ایس ایل سے منسلک ہیں۔ عمر اکمل نے گزشتہ ماہ ہی ان الزامات کے خلاف اپیل نہیں کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔ عمر اکمل نے پاکستان کے لئے 16 ٹسٹ میں 1003 رن بنائے ہیں، جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔ عمراکل کے نام 121 ونڈے میں دو سنچری کی مدد سے 3194 رن بھی بنائے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے 84 ٹی -20 میچوں میں 1690 رن بھی بنائے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا- میچ فکسروں کو جیل میں ڈالو۔
رمیز راجہ نے کہا- میچ فکسروں کو جیل میں ڈالو۔


عمر اکمل سے سبق لیں نوجوان کھلاڑی

پی سی بی ڈائریکٹر (اینٹی کرپشن اور سیکورٹی) آصف محمود نے عمر اکمل کی سزا پر کہا، ’پی سی بی کو اس میں کوئی خوشی نہیں مل رہی ہے کہ ایک چمکتا ہوا بین الاقوامی کرکٹر تین سال کے لئے کھیل نہیں سکے گا، لیکن ایک بار پھر یہ ان لوگوں کے لئے سبق ہے جو یہ سوچتے ہیں کہ بدعنوانی مخالف ضابطہ توڑنے پر وہ بچ جائیں گے’۔ انہوں نےکہا کہ ’میں سبھی پیشہ ورکرکٹروں سے بدعنوانی سے دور رہنے کی اپیل کرتا ہو اور انہیں چاہئے کہ سٹہ بازوں کے ذریعہ رابطہ کئے جانے کی اطلاع فوراً افسران کو دیں۔

پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ عمراکمل کو جیل میں ڈالو۔
پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ عمراکمل کو جیل میں ڈالو۔


عمراکمل کو جیل میں ڈالو

پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے عمر اکمل کو قصور وار پائے جانے کے بعد کہا کہ میچ فکسنگ کے جرم کا درجہ دینے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’تو عمر اکمل بھی آفیشیل طور پر بیوقوفوں کی جماعت میں شامل۔ تین سال کی پابندی۔ اپنی صلاحیت کو کیسے برباد کیا۔ پاکستان کو اب میچ فکسنگ کو جرم قرار دے دینا چاہئے اور ایسےلوگوں کو جیل میں ڈال دینا چاہئے’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 28, 2020 03:25 PM IST