ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے سابق کپتان نے کہا- میچ فکسنگ روکنے کے لئے کرایا جائے لائی ڈیٹیکٹر ٹسٹ

رمیز راجہ (Ramiz Raja) گزشتہ کافی وقت سے فکسنگ پر نکیل کسنے کی بات کر رہے ہیں اور اب انہوں نے لائی ڈیٹیکٹر ٹسٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • Share this:
پاکستان کے سابق کپتان نے کہا- میچ فکسنگ روکنے کے لئے کرایا جائے لائی ڈیٹیکٹر ٹسٹ
پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے میچ فکسنگ روکنے کے لئے کہی یہ بڑی بات

میچ فکسنگ نےکرکٹ کے کھیل کو ایک بار نہیں بلکہ کئی بار شرمسار کیا ہے۔ پیر کو ہی افغانستان کے بلے باز شفیق اللہ شفق پر فکسنگ کی وجہ سے 6 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ فکسنگ کے اس تازہ معاملے کے بعد پاکستان کے سابق کپتان اور کمینٹیٹر رمیز راجہ (Ramiz Raja) نے آئی سی سی سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ فکسنگ روکنے کے لئے لائی ڈیٹیکٹر ٹسٹ کرانا چاہئے۔


رمیز راجہ نے کہا- لائی ڈیٹیکر ٹسٹ ہو


رمیز راجہ (Ramiz Raja) نے اپنے یو ٹیوب چینل پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں پر لائی ڈیٹیکٹر ٹسٹ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’جس طرح ڈوپنگ ٹسٹ کے رینڈم سیمپل لئے جاتے ہیں، اسی طرح جھوٹ پکڑنے کے لئے بھی لائی ڈیٹیکٹر ہونے چاہئے۔ ہمیں مستقل سیزن میں یہ پتہ لگنا چاہئے کہ کیا کھلاڑی کبھی میچ فکسنگ میں شامل ہیں’۔ رمیز راجہ نے کہا، ’میری تو یہ خواہش ہے کہ اس ارادے کی گنتی کے لئے ایک مشین ہونی چاہئے تھی۔ ٹھیک اسی طرح جیسے درجہ حرارت لینے والے آلات کا کووڈ-19 کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ ہم اس سے مشکوک کھلاڑیوں کو پکڑ سکتے تھے، جو کہ آگے چل کر فکسر بن سکتے تھے۔


رمیز راجہ نے کہا کہ جس طرح ڈوپنگ ٹسٹ کے رینڈم سیمپل لئے جاتے ہیں، اسی طرح جھوٹ پکڑنے کے لئے بھی لائیو ڈیٹیکٹر ہونے چاہئے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ جس طرح ڈوپنگ ٹسٹ کے رینڈم سیمپل لئے جاتے ہیں، اسی طرح جھوٹ پکڑنے کے لئے بھی لائیو ڈیٹیکٹر ہونے چاہئے۔


رمیز راجہ (Ramiz Raja) نے کہا کہ میچ فکسنگ کا حال فی الحال بے حد خوفناک ہے۔ انہوں نے کہا ’ہمارے پاس قواعد و ضوابط ہیں، پلیئر ایجوکیشن پروگرام سب کچھ ہے، لیکن اگر کوئی کھلاڑی فکسنگ کا ارادہ رکھتا ہے تو کوئی بھی اسے روک نہیں سکتا۔ پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ فکسر عام طور پر کیریئر کے  خاتمے پر ہونے والے کھلاڑیوں یا پھر نوجوان کھلاڑیوں پر حملہ کرتے ہیں۔
First published: May 13, 2020 12:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading