ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا- افغانستان سے ہار سکتی ہے پاکستانی ٹیم، بتائی یہ بڑی وجہ

پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ (Ramiz Raja) نے PSL 2021 کے دوران افغانستان کے کھلاڑیوں کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو افغانستان کی ٹیم شکست دے سکتی ہے۔

  • Share this:
پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا- افغانستان سے ہار سکتی ہے پاکستانی ٹیم، بتائی یہ بڑی وجہ
رمیز راجہ نے کہا- افغانستان سے ہار سکتی ہے پاکستانی ٹیم، بتائی یہ بڑی وجہ

نئی دہلی: پاکستان سپر لیگ 2021 کے دوسرے کوالیفائر میں طوفانی بلے بازی کرنے والے افغان کھلاڑی حضرت اللہ ججئی کا ہر کوئی مرید بن گیا ہے۔ حضرت اللہ نے شاندار 66 رنوں کی اننگ کھیلا پیشاور ضالمی کو PSL 2021 کے فائنل میں جگہ دلائی۔ حضرت اللہ ججئی کی بلے بازی دیکھنے کے بعد سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ (Ramiz Raja) نے دعویٰ کیا کہ افغانستان کی ٹیم میں حضرت اللہ ججئی جیسے اور بھی بلے باز ہیں اور اگر پاکستان سے اس کا مقابلہ ہوا تو ہوسکتا ہے کہ افغانی ٹیم میچ بھی جیت جائے۔


رمیز راجہ نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا، ’پاکستانی مداح نے حضرت اللہ ججئی کو پہلے زیادہ نہیں دیکھا ہے۔ افغانستان میں ان کی طرح اور بھی کھلاڑی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ ٹیم میں تین پاکستانی ٹی-20 کھلاڑی تھے اور انہیں حضرت اللہ نے آسانی سے کھیلا۔ پاکستان کے ٹی-20 کپتان شاداب خان نے بھی ججئی کو گیند بازی کی اور وہ ان پر کوئی اثر نہیں چھوڑ پائے۔ رمیز راجہ نے مزید کہا، ’ججئی کے اندر صلاحیت بھرپور ہے اور وہ لمبی اننگ بھی کھیل سکتے ہیں۔ مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوگی، اگر افغانستان کی ٹیم پاکستان کو ٹی-20 میچ ہرا دے‘۔


رمیز راجہ نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا، ’پاکستانی مداح نے حضرت اللہ ججئی کو پہلے زیادہ نہیں دیکھا ہے۔ افغانستان میں ان کی طرح اور بھی کھلاڑی ہیں۔
رمیز راجہ نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا، ’پاکستانی مداح نے حضرت اللہ ججئی کو پہلے زیادہ نہیں دیکھا ہے۔ افغانستان میں ان کی طرح اور بھی کھلاڑی ہیں۔


افغانستان کے پاس بہترین اسپن گیند باز: رمیز راجہ

رمیز راجہ نے افغانستان کے اسپن گیندبازوں کی بھی جم کر تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں افغانستان جیسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ’افغانستان کے پاس بہترین اسپنرس ہیں۔ وہ بس بلے بازی میں تھوڑا کمزور نظر آتے ہیں۔ اگر حضرت اللہ ججئی ایسے ہی کھیلتے رہے تو یہ ٹیم مضبوط ہوجائے گی۔ نجیب اللہ زادران بھی اچھی بلے بازی کرتے ہیں۔ پاکستان کو خطرے کی گھنٹی سنائی دینی چاہئے اور انہیں یہ پتہ لگانا چاہئے کہ انہیں ججئی جیسے کھلاڑی کیوں نہیں مل پا رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کا مڈل آرڈر کافی کمزور دکھائی دیتا ہے۔ بلے بازی کی بات کریں تو کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے بھروسے ہی پوری ٹیم کھیلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ پاکستان کو اب انگلینڈ کا مشکل دورہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم ویسٹ انڈیز دورے پر بھی جانے والی ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 24, 2021 02:51 PM IST