ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے سابق کپتان نے اس بڑے کھلاڑی کو دیا مشورہ- عزت کے ساتھ لےلو ریٹائرمنٹ، ٹیم کو فائدہ ہوگا

پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ (Ramiz Raja) فی الحال کمنٹری کرتے ہیں اور انہوں نے پاکستان کے دو بڑے کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ لینےکا مشورہ دیا ہے۔

  • Share this:
پاکستان کے سابق کپتان نے اس بڑے کھلاڑی کو دیا مشورہ- عزت کے ساتھ لےلو ریٹائرمنٹ، ٹیم کو فائدہ ہوگا
رمیز راجہ نے کہا کہ عزت کے ساتھ ریٹائرمنٹ لے لیں شعیب ملک۔ فائل فوٹو

پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ پوری دنیا میں اپنی کمنٹری کےلئے مشہور ہیں۔ میدان کے باہر وہ اپنے واضح بیانات کے لئے بھی جانےجاتے ہیں۔ پیرکو رمیز راجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ انہیں لگتا ہےکہ اب شعیب ملک اور محمد حفیظ کو باعزت طریقے سے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دینی چاہئے۔ انہوں نے شعیب ملک اور محمدحفیظ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا، ’میں اپنےکام کے سلسلے میں دونوں کھلاڑیوں سے ملا ہوں، اس لئے میں کوئی ذاتی طور پر تبصرہ کرنے سے بچتا ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہےکہ دونوں نے ان سالوں میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کی ہے، لیکن اب مجھے لگتا ہے ’یہ صحیح وقت ہے، جب انہیں پاکستان ٹیم کو الوداع کہہ دینا چاہئے’۔

شعیب ملک - محمدحفیظ کے ریٹائرمنٹ سے پاکستان کو فائدہ

رمیز راجہ نےکہا کہ انہیں پاکستان کرکٹ میں کسی عہدے کو پانےکی کوئی لالچ نہیں ہے، اس لئے وہ کرکٹ کے معاملوں میں کھل کر اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نےکہا ’مجھے لگتا ہےکہ اگر وہ ابھی ریٹائرمنٹ لیتے ہیں تو اس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔ ہمارے پاس کھلاڑیوں کا اچھا پول ہے اور ہمیں آگے بڑھنا چاہئے’۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک نے حال ہی میں بنگلہ دیش کےخلاف ٹی -20 بین الاقوامی سیریزکےلئے ٹیم میں واپسی کی تھی۔



پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نےکہا کہ انہیں پاکستان کرکٹ میں کسی عہدے کو پانے کی کوئی لالچ نہیں ہے، اس لئے وہ کرکٹ کے معاملوں میں کھل کر اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔ فائل فوٹو
پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نےکہا کہ انہیں پاکستان کرکٹ میں کسی عہدے کو پانے کی کوئی لالچ نہیں ہے، اس لئے وہ کرکٹ کے معاملوں میں کھل کر اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔ فائل فوٹو



سابق کپتان 39 سال کے محمد حفیظ (Mohammad Hafeez) نےکہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی -20 عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لےلیں گے جبکہ 38 سال کے شعیب ملک نے اپنے منصوبے کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ شعیب ملک نے گزشتہ سال انگلینڈ میں کھیلے گئے یک روزہ عالمی کپ کے بعد ونڈے سے ریٹائرمنٹ لےلیا تھا۔



محمد حفیظ اورشعیب ملک دونوں اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔
محمد حفیظ اورشعیب ملک دونوں اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔



محمد حفیظ اور شعیب ملک کا کیریئر

محمد حفیظ (Mohammad Hafeez) کےکیریئرکی بات کریں تو انہوں نے پاکستان کےلئے 55 ٹسٹ میں 37 سے زیادہ کی اوسط سے 3652 رن بنائے ہیں، جس میں 10 سنچری 12 نصف سنچری شامل ہیں۔ محمدحفیظ نے پاکستان کےلئے 218 ونڈے میں 6614 رن بھی بنائے ہیں۔ ونڈے میں ان کے بلے سے 11 سنچری اور 38 نصف سنچریاں نکلی ہیں۔ محمدحفیظ نے 91 ٹی-20 میچوں میں 25 سے زیادہ کی اوسط سے 1992 رن بنائے ہیں۔ محمد حفیظ نے ٹسٹ میں 53، ونڈے میں 139 اور ٹی -20 میں 54 وکٹ جھٹکے ہیں۔

شعیب ملک کا کیریئر بھی شاندار رہا ہے۔ شعیب ملک نے 35 ٹسٹ میں 35 سے زیادہ کی اوسط سے 1898 رن بنائے ہیں، جس میں انہوں نے تین سنچری اور 8 نصف سنچری شامل ہیں۔ شعیب ملک نے 287 ونڈے میں 34.56 کی اوسط سے 7534 رن بنائے ہیں، جس میں 9 سنچری شامل ہیں۔ شعیب ملک نے 113 ٹی -20 میچ بھی کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 31.36 کی اوسط سے 2321 رن بنائے ہیں۔ ٹسٹ میں شعیب ملک نے 32، ونڈے میں 158 اور ٹی -20 میں 28 وکٹ لئے ہیں۔

First published: Apr 06, 2020 11:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading