ہوم » نیوز » اسپورٹس

غصے میں کبھی بھی بلے بازی کوچ کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں یونس خان!

رمیز راجہ نے یونس خان کی بلے بازی کوچ کے طور پر تقرری کے بعد کہا کہ پی سی بی اس بات کا دھیان رکھے کہ یونس خان کا کبھی بھی موڈ خراب ہوجاتا ہے، ان کا موڈ بہت زیادہ سوئنگ کرتا ہے۔

  • Share this:
غصے میں کبھی بھی بلے بازی کوچ کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں یونس خان!
رمیز راجہ کا یونس خان پر بڑا الزام

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ دورے سے پہلے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے سابق کپتان یونس خان (Younis Khan) کو ٹیم کا بلے بازی کوچ بنا دیا۔ پی سی بی کے اس فیصلے کو پوری دنیا سلام کر رہی ہے، لیکن سابق کپتان رمیز راجہ (Ramiz Raja) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس موضوع پر محتاط کیا ہے۔ رمیز راجہ نے یونس خان کی بلے بازی کوچ کے طور پر تقرری ک بعد کہا کہ پی سی بی اس بات کا دھیان رکھے کہ یونس خان کا کبھی بھی موڈ خراب ہوجاتا ہے، ان کا موڈ بہت زیادہ سوئنگ کرتا ہے۔


رمیز راجہ کا بڑا الزام


رمیز راجہ نے (Ramiz Raja) نے اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کرکٹ بورڈ کو دھیان رکھنا ہوگا کہ یونس خان کا بہت جلدی موڈ بدل جاتا ہے انہوں نے کہا، ’یونس خان بالکل غلط چیزیں برداشت نہیں کرپاتے، اس لئے انہیں بہت جلدی غصہ آجاتا ہے۔ ان کا موڈ بدلتا ہے اور ناراض ہونے کے بعد وہ اپنی نوکری تک چھوڑ سکتے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا، ’بطور کوچ آپ کو کھلاڑیوں کے ساتھ صبر رکھنا ہوتا ہے۔ اگر آپ کو اپنے غصے پر قابو نہیں ہے تو آپ کامیاب کوچ نہیں بن سکتے۔ یونس خان ایک متعینہ وقت اور محدود دائرے تک ہی خود پر قابو کرسکتے ہیں۔ انہیں اپنے رول کو سمجھنے اور اس میں ڈھلنے کی ضرورت ہے’۔


رمیز راجہ نے یونس خان کی بلے بازی کوچ کے طور پر تقرری کے بعد کہا کہ پی سی بی اس بات کا دھیان رکھے کہ یونس خان کا کبھی بھی موڈ خراب ہو جاتا ہے۔
رمیز راجہ نے یونس خان کی بلے بازی کوچ کے طور پر تقرری کے بعد کہا کہ پی سی بی اس بات کا دھیان رکھے کہ یونس خان کا کبھی بھی موڈ خراب ہو جاتا ہے۔


ٹیم کی بلے بازی اور فیلڈنگ سدھار سکتے ہیں یونس خان

رمیز راجہ نے بھلے ہی یونس خان (Younis Khan) کے موڈ سوئنگ ہونے کی بات کہی، لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ پاکستانی ٹیم کی بلے بازی سدھار سکتے ہیں۔ رمیز راجہ نے دعویٰ کیا کہ یونس خان بلے بازوں کو اسپن کے خلاف بلے بازی سکھا سکتے ہیں۔ رمیز راجہ نے دعویٰ کیا کہ یونس خان بلے بازوں کو اسپن کے خلاف بلے بازی سکھا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یونس خان ٹیم کے کھلاڑیوں کو اچھی فیلڈنگ کے ٹپس بھی دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی نے یونس خان کے بلے بازی کوچ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ حالانکہ شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ایک ساتھ اتنے سارے عظیم کھلاڑیوں کو جمع کرنے سے ٹیم میں لڑائی بھی ہو سکتی ہے۔
First published: Jun 11, 2020 05:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading