اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایم ایس دھونی کی بیٹی پر قابل اعتراض تبصرے سے لوگوں کا پھوٹا غصہ، ایکشن میں آئی پولیس

    دھونی کی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر دھونی کی بیٹی کے حوالے سے قابلِ اعتراض تبصرے کئے گئے، جس کے بعد دھونی کے مداح میں کافی غصہ دیکھا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں رانچی پولس بھی ایکشن میں نظر آرہی ہے ۔

    • Share this:
      دھونی کی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر دھونی کی بیٹی کے حوالے سے قابلِ اعتراض تبصرے کئے گئے، جس کے بعد دھونی کے مداح میں کافی غصہ دیکھا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں رانچی پولس بھی ایکشن میں نظر آرہی ہے ۔ سی ایس کے کی اس خراب کارکردگی کی وجہ سے دھونی ، ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس درمیان سوشل میڈیا پر یوزرس نے دھونی کے کبنہ اور بیٹی کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور دھمکی بھی دی ۔ دھونی کی بیٹی کو ملی دھمکی کے بعد سابق آل راونڈر کرکٹر عرفان پٹھان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

      ہندستان میں کرکٹ کافی مقبول ترین کھیل ہے لیکن اس کی مقبولیت کبھی۔کبھی اس کھیل سے جڑے لوگ اور کھلاڑیوں کیلئے گلے کی ہڈی بن جاتی ہے۔ اس کی تازہ مثال ہے چنئی سپر کنگس اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان بدھ کو کھیلا گیا آئی پی ایل (IPL 2020) مقابلہ۔ اس مقابلے میں مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیم (CSK 168) رن کے ٹارگیٹ تک پہنچنے میں ناکام رہی اور میچ گنوا بیٹھی۔ کے کے آر (KKR ) کے خلاف ملی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر چنئی کے کھلاڑیوں کی جم کر کھلی اڑائی گئی۔ کچھ کھلاڑیوں کو تو گالیاں بھی پڑیں لیکن حد تو پار تب ہوئی جب ایم ایس دھونی کی 5 سال کی معصوم بیٹی زیوا دھونی (Ziva is Getting Rape Threats) کو ریپ کی دھمکی تک دے دی گئی۔

      وہیں دھونی کی بیٹی کو ملی دھمکی کے بعد سابق آل راونڈر کرکٹر عرفان پٹھان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ عرفان پٹھان نے دھونی کی بیٹی اور ان کے کنبہ کو ملی دھمکیوں اور نازیبا الفاظ کے استعمال کے بعد ایک ٹویٹ کیا ۔ عرفان پٹھان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا : سبھی کھلاڑی اپنا بیسٹ دے رہے ہیں ، کبھی کبھی یہ کام نہیں آپاتا ہے ، لیکن اس سے کسی کو یہ حق نہیں مل جاتا کہ کوئی چھوٹے بچے کو کسی طرح کی دھمکی دے ۔

      بتادیں کہ ایم ایس دھونی کو حال ہی میں کے کے آر سے ملی شکست کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس میچ میں چنئی کو جیت کیلئے 168 رن بنانے تھے اور انہوں نے 10 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان 90 رن بنالئے تھے اور آخری دس اوورس میں 78 رن بنانے تھے ۔ تاہم گیارہویں اوورس سے انیسویں اوورس تک چنئی صرف 53 رن ہی بناسکی ۔ ایم ایس دھونی اور کیدار جادھو دونوں نے بارہ بارہ گیندوں میں گیارہ اور سات رن بنائے ۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: