உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی پی ایل میں ایک جھٹکے میں ہوا 8کروڑ کا نقصان، اب MS Dhoni دھونی کے پرانے ساتھی نے ٹھوکی طوفانی ففٹی

    Ranji Trophy 2022:   انہیں گزشتہ سال چنئی سپر کنگز نے 9.25 کروڑ روپے میں خریدا تھا لیکن اس بار اسے نیلامی سے پہلے ہی رلیز کر دیا تھا۔ اس لیے وہ نیلامی میں اترے اور انہیں لکھنؤ سپر جوائنٹس (Lucknow Super Giants) نے 90 لاکھ روپے میں خریدا۔ یعنی ایک ہی سیزن میں اس کھلاڑی کی تنخواہ میں 10 گنا سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 میگا نیلامی (IPL 2022 Mega Auction) میں اگر کسی ایک کھلاڑی کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے تو وہ کرشنپا گوتم (Krishnappa Gowtham) تھے۔ انہیں گزشتہ سال چنئی سپر کنگز نے 9.25 کروڑ روپے میں خریدا تھا لیکن اس بار اسے نیلامی سے پہلے ہی رلیز کر دیا تھا۔ اس لیے وہ نیلامی میں اترے اور انہیں لکھنؤ سپر جوائنٹس (Lucknow Super Giants) نے 90 لاکھ روپے میں خریدا۔ یعنی ایک ہی سیزن میں اس کھلاڑی کی تنخواہ میں 10 گنا سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔ انہیں ایک ہی جھٹکے میں 8 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوگیا۔ حالانکہ ، اب مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کے اس پرانے ساتھی نے رنجی ٹرافی میں کرناٹک کے لیے کھیلتے ہوئے ریلوے کے خلاف مزوردار ففٹی جڑی ہے۔ انہوں نے صرف 32 گیندوں میں 52 رنز بنائے۔

      کرشنپا گوتم (Krishnappa Gowtham) کی بلے بازی کی بدولت کرناٹک نے پہلی اننگز میں 481 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ وہ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان منیش پانڈے نے 156 اور کے۔ سدھارتھ نے بھی 146 رنز کی بڑی اننگز کھیلی۔

      گوتم کو گزشتہ سیزن میں چنئی سپر کنگز نے 9.25 کروڑ روپے میں خریدا تھا، تب وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ان کیپڈ کھلاڑی بنے تھے۔ حالانکہ اس سیزن میں اویش خان نے ان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آویش کو بھی لکھنؤ سپر جوائنٹس نے 10 کروڑ میں خریدا ہے۔ حالانکہ CSK نے اس آل راؤنڈر کو پچھلے سیزن میں ایک بھی میچ میں موقع نہیں دیا تھا۔

      گوتم نے گزشتہ سال ون ڈے میں کیا تھا ڈیبیو۔۔۔
      کرشنپا گوتم کو گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے کا موقع ملا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے 2 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ 8 اوورز میں 49 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ تاہم اس کے بعد انہیں ون ڈے کھیلنے کا موقع نہیں ملا اور وہ اب تک اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو بھی نہیں کر سکے۔ گوتم نے اب تک 44 فرسٹ کلاس میچوں میں 1050 رنز بنائے ہیں جس میں انہوں نے 168 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 بار 5 اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ دو مرتبہ 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: