உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سرفراز خان کے چھوٹے بھائی کا ممبئی رنجی ٹیم میں انتخاب، ارجن تندولکر چوکے

    ممبئی کو 6 جون سے اتراکھنڈ کے خلاف رنجی ٹرافی کا کوارٹر فائنل مقابلہ کھیلنا ہے۔ اس مقابلے کے لئے سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیر خان کو بھی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ حالانکہ راجن تندولکر ٹیم میں جگہ بنانے سے محروم رہ گئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: گزشتہ کچھ سالوں سے ہر سطح پر شاندار کارکردگی پیش کر رہے سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیر خان کو بڑا انعام ملا ہے۔ آل راونڈر مشیر کا ممبئی کی سینئر ٹیم کے لئے انتخاب کیا گیا ہے۔ اب وہ اپنے بڑے بھائی سرفراز خان کے ساتھ رنجی ٹرافی کے ناک آوٹ مرحلے میں ممبئی کی نمائندگی کریں گے۔ ممبئی کو 6 جون سے اتراکھنڈ کے خلاف کوارٹر فائنل مقابلہ کھیلنا ہے۔

      چھوٹے بھائی کے انتخاب کی خبر نے سرفراز کو آئی پی ایل 2022 سے باہر ہونے کی اور انگلینڈ کے خلاف واحد ٹسٹ میچ کے لئے ٹیم انڈیا میں جگہ نہ بنا پانے کی مایوسی سے باہر نکلنے میں مدد کی۔ سرفراز دہلی کیپٹلس کا حصہ تھے، جو آئی پی ایل کے اس سیزن سے باہر ہوگئی ہے۔

      18 سال کے مشیر پرتھوی شا کی قیادت میں کھیلیں گے۔ وہیں ناک آوٹ مقابلے کے لئے ارجن تندولکر ٹیم میں جگہ بنانے سے محروم رہ گئے۔ جبکہ اجنکیا رہانے ہیمسٹرنگ کی چوٹ سے ابھی تک ابھر نہیں پائے۔

      کوچ بہار ٹرافی میں بنائے تھے 670 رن

      مشیر نے انڈر 19 کوچ بہار ٹرافی میں 9 میچوں میں 67 رنوں کی اوسط سے 670 رن بنائے اور 32 وکٹ بھی حاصل کئے۔ انہوں نے دو سنچری اور 5 نصف سنچری بھی لگائی۔ مشیر نے ممبئی کو کوچ بہار ٹرافی کے فائنل میں پہنچانے میں بڑا تعاون دیا تھا۔ ممبئی انڈر 25 ٹیم کے لئے انہوں نے تین میچوں میں 401 رن بنائے، جس میں منی پور کے خلاف 267 رنوں کی اننگ بھی شامل ہے۔

      مشیر نیشنل کرکٹ اکیڈمی زونل کیمپ کے لئے منتخب کئے جانے کے بعد ابھی سورت میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی سرفراز خان اور میرا صرف ایک ہی خواب ہے ہندوستان کے لئے کھیلنا اور اپنے والد کو خوش کرنا۔ اس خبر نے مجھے ضرور خوش کیا اور میں سلیکٹروں اور ایم سی اے کا شکر گزار ہوں۔ مشیر نے کہا کہ مجھے ابھی لمبا سفر طے کرنا ہے اور ابھی کافی کچھ کرنا باقی ہے۔ سرفراز آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کا حصہ تھے اور وہ کرکٹ کے لمبے فارمیٹ میں ممبئی ٹیم کا اہم حصہ بن گئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: