உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ranji Trophy: دہلی پر برسے شاہ رخ خان، دھماکہ دار سنچری سے دیا زبردست جواب، فرنٹ فٹ پر تمل ناڈو

    دہلی پر برسے شاہ رخ خان، دھماکہ دار سنچری سے دیا زبردست جواب، فرنٹ فٹ پر تمل ناڈو

    دہلی پر برسے شاہ رخ خان، دھماکہ دار سنچری سے دیا زبردست جواب، فرنٹ فٹ پر تمل ناڈو

    دہلی نے زبردست کھیل سے تمل ناڈو (Tamil Nadu) کے سامنے جو چیلنج پیش کیا تھا، موقع تھا اس کا زبردست جواب دینے کا۔ تمل ناڈو نے یہ کام بخوبی انجام دیا اور اس میں بڑا رول پلے کیا شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) نے۔ اپنے شاندار فارم کا سلسلہ شاہ رخ خان نے رنجی ٹرافی (Ranji Trophy) میں بھی برقرار رکھا ہے۔

    • Share this:
      دہلی نے زبردست کھیل سے تمل ناڈو (Tamil Nadu) کے سامنے جو چیلنج پیش کیا تھا، موقع تھا اس کا زبردست جواب دینے کا۔ تمل ناڈو نے یہ کام بخوبی انجام دیا اور اس میں بڑا رول پلے کیا شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) نے۔ اپنے شاندار فارم کا سلسلہ شاہ رخ خان نے رنجی ٹرافی (Ranji Trophy) میں بھی برقرار رکھا ہے۔ اسی کا نتیجہ رہا کہ انہوں نے مڈل آرڈر میں اترکر شاندار سنچری لگائی۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے سنچری لگانے کے بعد اسے بڑی شکل بھی دی۔ شاہ رخ خان کی اس دبنگئی سے تمل ناڈو کے لئے دہلی اب دور نہیں۔

      رنجی ٹرافی میں شاہ رخ خان کے بلے سے نکلی یہ پہلی سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اس گھریلو ٹورنامنٹ میں صروف دو نصف سنچری لگائی تھی۔ شاہ رخ خان نے اپنی پہلی رنجی سنچری ٹورنامنٹ میں چھٹا رنجی میچ کھیلتے ہوئے لگائی ہے۔



      رنجی میں شاہ رخ خان نے لگائی پہلی سنچری

      شاہ رخ خان نے دہلی کے خلاف پہلی اننگ کھیلتے ہوئے میدان کے ہر کونے میں رن برسائے۔ انہوں نے سب سے زیادہ رن آن سائڈ پر بٹورے۔ ان کی اننگ میں چوکے-چھکوں کی بھرمار نظر آئی۔ سنچری لگانے کے بعد وہ بہت جلدی 150 رن تک پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے 150 رن 113 گیندوں پر پورے کئے۔ اس دوران 16 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ دائیں ہاتھ کے شاہ رخ خان کی اس زبردست اننگ کی بدولت تمل ناڈو کی ٹیم دہلی کی پہلی اننگ کے اسکور کو اب پار کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔



      شاہ رخ خان سے پہلے بابا اندرجیت نے لگائی سنچری

      شاہ رخ خان کی سنچری سے پہلے تمل ناڈو کی طرف سے ایک اور سنچری بابا اندر جیت کے بلے سے دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے 149 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 117 رن بنائے۔ بابا اندرجیت کی اننگ میں 17 چوکے اور دو چھکے شامل رہے۔

      دہلی کی پہلی اننگ

      دہلی کی ٹیم نے پہلی اننگ میں 452 رن بنائے تھے۔ اس کی طرف سے ہندوستان کے انڈر19 کپتان یش ڈھل نے ڈیبیو کرتے ہوئے سنچری لگائی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: