نئی دہلی: ایشیا کپ سے پہلے ہندوستان-پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ اب آپ کے ذہن میں بھی آئے گا کہ یہ بھلا کیسے ہو گیا ہے، تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ دراصل، راشد خان پرانے رنگ میں نظر آرہے ہیں۔ کم ازکم گزشتہ تین میچ میں ان کی کارکردگی تو یہی کہانی بیاں کر رہی ہے۔ راشد خان نے پہلے آئر لینڈ ٹی20 سیریز میں گیند اور بلے سے زبردست مظاہرہ کیا اور اب انگلینڈ میں کھیلے جا رہے دی ہنڈریڈ (100 بال کے میچ) ٹورنا منٹ میں 20 گیند میں ہی مخالف ٹیم کا کھیل ختم کردیا۔
یہی وجہ ہے کہ افغانستان کا یہ لیگ اسپنر ایشیا کپ میں ہندوستان-پاکستان کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ حالانکہ، راشد خان کی ٹیم افغانستان ایشیا کپ میں بنگلہ دیش، سری لنکا کے ساتھ گروپ بی میں ہے جبکہ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں گروپ اے میں ہے۔ لیکن سپر-4 راونڈ میں ہندوستان کی ٹکر افغانستان سے ہو سکتی ہے۔ ایسے میں راشد خان پریشانی پیدا کرسکتے ہیں۔
دی ہنڈریڈ میں ٹرینٹ راکٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان مقابلہ تھا۔ راشد خان راکٹس کی طرف سے کھیل رہے تھے۔ یہ ہنڈریڈ کے اس سیزن میں راشد خان کا فائنل میچ تھا، کیونکہ اس کے بعد وہ ایشیا کپ کے لئے افغانستان کی ٹیم سے جڑیں گے۔ انہوں نےسیزن کے اپنے آخری میچ میں کمال کی گیند بازی کی۔ انہیں آئر لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کی کارکردگی کو اس میچ میں بھی دوہرایا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔