پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی20 سیریز کا اثر آئی سی سی رینکنگ میں بھی ہوا ہے۔ افغانستان نے یہ سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ افغان ٹیم نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف کوئی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔ اس سیریز میں افغانی کھلاڑیوں نے شاندار مظاہرہ کیا اور اس کا انعام انہیں آئی سی سی کی رینکنگ میں بھی ملا ہے۔ افغانستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر راشد خان گیندبازوں کی رینکنگ میں اول مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے سری لنکائی اسپنر ونیندو ہرسنگا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
راشد پہلی مرتبہ 2018 میں ٹی ٹوئنٹی کے سرفہرست گیندباز بنے تھے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تینوں مقابلوں میں ایک ایک وکٹ لیا اور بے حد کنجوسی سے رن خرچ کیے۔ ان کے علاوہ تیز گیندباز فضل حق فاروقی نے بھی اس سیریز میں 4.75 کے اکنامی ریٹ سے رن دئیے اور پانچ وکٹ لیے۔ وہ 12 مقام کی سبقت کے ساتھ تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمن اس سیریز میں چار وکٹ لینے کے ساتھ آٹھویں مقام پر آچکے ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو اس کے لیے آرام دیا گیا تھا اور وہ بلے بازوں کی رینکنگ میں ایک مقام گر کر چوتھے مقام پر آگئے ہیں۔ اس سیریز مین پاکستان کی کپتانی کرنے والے شاداب خان آل راونڈر رینکنگ میں آتھ مقام کی بہتری کے ساتھ چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ وہیں، گیندبازوں کی فہرست میں چھ مقام کی چھلانگ لگا کر 12ویں مقام پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے محمد وسیم نو مقام کے فائدے سے 23ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
ہندوستانی اوپنر شبمن گل ون ڈے میں بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آکر کیریئر کے اعلیٰ ترین 738 پوائنٹس پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ کپتان روہت شرما ایک درجہ ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔