ہوم » نیوز » اسپورٹس

راشد خان نے رقم کی تاریخ، سب سے نوجوان ٹسٹ کپتان بنے

عالمی کپ میں افغانستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد راشد خان کوسبھی فارمیٹ کا کپتان بنا دیا گیا تھا۔ اس اسٹاراسپنرنے 15 سال پرانا ریکارڈ توڑدیا، جو2004 میں زمبابوے کے تاتیندا تائبوکے نام تھا۔ 

  • Share this:
راشد خان نے رقم کی تاریخ، سب سے نوجوان ٹسٹ کپتان بنے
راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹسٹ میچ میں افغانستان ٹیم کی کپتانی کی۔

چٹگاؤں: افغانستان کےاسٹاراسپنرراشد خان نےکرکٹ کی دنیا میں اپنےنام ایک اوربڑا ریکارڈ درج کرالیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف چٹگاؤں میں جمعرات سےشروع ہوا واحد ٹسٹ میچ جیسے ہی وہ ٹاس کےلئے میدان پرآئے، انہوں نےتاریخ رقم کردی۔ کرکٹ کی تاریخ کی کتاب میں ان کا نام سب سے نوجوان ٹسٹ کپتان کے طورپردرج ہوگیا ہے۔


اسی سال انگلینڈ میں ہوئےعالمی کپ میں افغانستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد راشد خان کوسبھی فارمیٹ کا کپتان بنا دیا گیا تھا۔ اس اسٹاراسپنرنے15 سال پرانا ریکارڈ توڑدیا، جو2004 میں زمبابوے کے تاتوندا تائبوکے نام تھا۔ تائبونے 2004 میں ہرارے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ٹیم کی قیادت کی تھی، اس وقت تاتوندا تائبو20 سال 358 دن کے تھے۔ راشد خان نےآٹھ دن کےفرق سےان کا ریکارڈ توڑا۔ راشد خان کی عمرابھی 20 سال 350 دن ہے۔


ہندوستان کے پٹودی بھی شامل


سب سے نوجوان ٹسٹ کپتانوں کی فہرست میں راشد خان اورتائبوکےبعد ٹائیگرپٹودی، وقار یونس، گریم اسمتھ اورشکیب الحسن کا بھی نام شامل ہے۔ ہندوستان کے پٹودی نے21 سال 77 دن کی عمرمیں ٹیم انڈیا کی قیادت کی تھی۔ وہیں وقاریونس نے22 سال 15 دن، جنوبی افریقہ کےگریم اسمتھ نے 22 سال 82 دن اوربنگلہ دیش کےشکیب الحسن نے22 سال 115 دن کی عمرمیں ٹسٹ کپتانی سنبھالی تھی۔

میچ سے قبل راشد خان اورشکیب الحسن ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہوئے۔
میچ سے قبل راشد خان اورشکیب الحسن ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہوئے۔


راشد خان نے کہا کہ وہ کافی پرجوش ہیں۔ ٹیم کی قیادت کرنا ان کےلئےنیا ہےاوروہ اچھا کرنےکی پوری کوشش کریں گے۔ افغان کرکٹ بورڈ میں گزشتہ کچھ ماہ سے تبدیلی کا دور چل رہا ہے۔ اسی سال اپریل میں افغانستان کرکٹ بورڈ نےاصغرافغان کی جگہ رحمت شاہ کو ٹسٹ کپتان بنایا تھا۔ تاہم عالمی کپ کے بعد راشد خان کوٹسٹ کپتان بنا دیا گیا۔ یعنی رحمت شاہ ذمہ داری سنبھالتے، اس سے پہلے ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
First published: Sep 05, 2019 03:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading