ممبئی: افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں نئی ٹیم گجرات ٹائٹنس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ راشد خان کو آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں ابھی تک زیادہ وکٹ بھلے ہی نہیں مل سکے، لیکن اس اسٹار اسپنر کو اس کا ملال نہیں ہے، کیونکہ وہ ٹیم کے لئے کفایتی اسپیل پھینک رہے ہیں۔ راشد خان نے ابھی تک 6.84 کی اوسط سے 11 میچوں میں 11 وکٹ حاصل کئے ہیں۔
ممبئی انڈینس سے 5 رن سے ملی شکست کے بعد انہوں نے کہا، ’ٹی20 میں گیند بازی میں وکٹ لینا ہمیشہ خاص ہوتا ہے، لیکن میری سوچ الگ ہے کیونکہ میری توجہ ہمیشہ اکنامی پر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں بلے بازوں پر دباو بنا سکا ہوں، لیکن دوسرے سیزن کے مقابلے میں اس سال وکٹ کم ملے ہیں۔ کچھ میچوں میں میں امید کے مطابق، گیند بازی نہیں کرسکا، لیکن ٹی20 کرکٹ ایسا ہی ہے۔ یہاں سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے۔
گجرات کی ٹیم ممبئی کے خلاف آخری اوور میں جیت کے لئے 9 رن نہیں بناسکی۔ راشد خان نے کہا، ’پاردک پانڈیا اور راہل تیوتیا کے رن آوٹ ہونے سے میچ بدل گیا۔ ٹی20 کی خوبصورتی یہی ہے کہ کئی بار آپ 2 گیندوں میں 9 رن بنالیتے ہیں اور کئی بعد 6 گیندوں میں بھی نہیں بنا پاتے۔ اس میں سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے اور ہم گزشتہ میچوں میں کی گئی غلطیوں کو نہیں دوہرائیں گے‘۔
ہاردک پانڈیا کی کپتانی والی ٹیم گجرات ٹائٹنس نے آئی پی ایل 2022 میں 11 میں سے 8 میچ جیتے ہیں۔ ٹیم 16 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر ہے۔ وہیں، ریکارڈ 5 بار کی چمپئن ٹیم ممبئی انڈینس پلے آف کی دوڑ سے تقریباً باہر ہوچکی ہے۔ اس نے 10 میں سے صرف 2 ہی میچ جیتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔