اپنا ضلع منتخب کریں۔

    افغانستان کا خطرناک گیند باز، جسے پاکستان میں بھی رہنا پڑا، ہاردک پانڈیا سے ہے خاص ناطہ

    HBD Rashid Khan: راشد خان کے لئے آج کا دن خاص ہے۔ (AP)

    HBD Rashid Khan: راشد خان کے لئے آج کا دن خاص ہے۔ (AP)

    HBD Rashid Khan: افغانستان گزشتہ کئی سالوں سے خانہ جنگی کی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ اس کے بعد بھی وہاں کے کرکٹر نہ صرف پوری دنیا کی ٹی20 لیگ میں کھیل رہے ہیں۔ بلکہ انٹرنیشنل لیول پر بھی اچھی کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: راشد خان (Rashid Khan) کا شمار دنیا کے بہترین گیند بازوں میں کیا جاتا ہے۔ اس لیگ اسپنر کے لئے آج کا دن خاص ہے۔ وہ 24 سال کے ہوگئے ہیں۔ افغانستان میں پیدا ہوئے راشد خان کو خانہ جنگی کے سبب فیملی کے ساتھ کئی سال پاکستان میں گزارنے پڑے تھے۔ بعد میں وہ اپنے ملک لوٹے اور کرکٹ کے خواب کو پورا کیا۔ آئی پی ایل 2022 میں وہ ہاردک پانڈیا کی قیادت والی گجرات ٹائٹنس کا حصہ تھے۔ ٹیم پہلی بار لیگ میں اتر رہی تھی اور چمپئن بھی بنی۔ راشد خان نے گیند اور بلے دونوں سے کمال کی کارکردگی پیش کی۔ افغانستان ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپنی کارکردگی سے سبھی کو متاثر کیا ہے۔

      راشد خان ٹی20 کے بہترین گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ وہ اوور آل ٹی20 میں 482 وکٹ حاصل کرچکے ہیں اور سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ابھی ان کے پاس لمبا کیریئر بچا ہے۔ ایسے میں ایک ہزار وکٹ کا ریکارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ وہ ٹی20 میں 9 بار 4 اور 2 بار 5 وکٹ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ اکنامی بھی بے حد اچھی ہے۔ وہ افغانستان کی طرف سے 71 ٹی20 میں 118 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ 3 رن دے کر 5 وکٹ بہترین کارکردگی ہے۔

       راشد خان ٹی20 کے بہترین گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ وہ اوور آل ٹی20 میں 482 وکٹ حاصل کرچکے ہیں اور سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

      راشد خان ٹی20 کے بہترین گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ وہ اوور آل ٹی20 میں 482 وکٹ حاصل کرچکے ہیں اور سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔


      19 سال کی عمر میں کپتانی کا ریکارڈ

      راشد خان 19 سال کی عمر میں ونڈے ٹیم کے کپتان بن گئے تھے۔ وہیں 20 سال کی عمر میں ٹسٹ ٹیم کی کپتانی کی۔ یہ دونوں اپنے آپ میں آج بھی عالمی ریکارڈ ہے۔ وہ آئی پی ایل کے علاوہ بگ بیش لیگ، پاکستان سپر لیگ سمیت سبھی بڑی لیگ میں اترتے ہیں۔ وہ ونڈے کرکٹ میں سب سے کم میچوں میں 100 وکٹ لینے والے گیند باز ہیں۔ انہوں نے 44ویں میچ میں ایسا کیا تھا۔ وہ سب سے کم وقت میں ٹی20 انٹرنیشنل میں 50 کا اعدادوشمار چھونے والے گیند باز بھی ہیں۔ دو سال اور 220 دن میں ایسا کیا۔ دسمبر 2020 میں انہیں آئی سی سی مینس ٹی20 پلیئر آف دی ڈیکیڈ منتخب کیا گیا۔

      راشد خان 5 ٹسٹ میں 34 اور 83 ونڈے میں 158 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ ونڈے میں 18 رن دے کر 7 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔ وہ ونڈے انٹرنیشنل کے علاوہ اوورآل ٹی20 میں بھی ایک ہزار سے زیادہ رن بناچکے ہیں۔ ایک بار پھر ٹی20 عالمی کپ میں وہ اپنا جلوہ دکھانا چاہیں گے۔ ٹورنا منٹ کے مقابلے 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہونے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: