உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راشد خان نے ان 3 بالی ووڈ اداکارہ کو بتایا اپنا فیورٹ، انوشکا شرما بھی شامل

    راشد خان نے ان 3 بالی ووڈ اداکارہ کو بتایا اپنا فیورٹ، انوشکا شرما بھی شامل

    راشد خان نے ان 3 بالی ووڈ اداکارہ کو بتایا اپنا فیورٹ، انوشکا شرما بھی شامل

    افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے اپنی تین فیورٹ اداکارہ میں انوشکا شرما (Anushka Sharma)، پریتی زنٹا (preity Zinta) اور کیارا اڈوانی (Kiara Advani) کا نام لیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان (Rashid Khan) بیگ بیش لیگ (BBL 2020) کے آئندہ سیزن میں حصہ لینے کو پوری طرح سے تیار ہیں۔ راشد خان بی بی ایل 2020 میں فرنچائزی ایڈلیٹ اسٹرائیکرس کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ افغان کرکٹر کچھ دنوں پہلے ہی آسٹریلیا پہنچے ہیں اور فی الحال ہوٹل روم میں اپنا 14 دن کا ضروری کوارنٹائن پورا کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بریک لگا ہوا کرکٹ نئے ضوابط کے ساتھ واپس شروع ہوچکا ہے۔ ایسے میں کھلاڑیوں کو کسی بھی ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے پہلے ضروری کوارنٹائن پورا کرنا ہوتا ہے۔

      راشد خان بھی نئے کرکٹ ضوابط کے تحت اپنا ضروری کوارنٹائن مکمل کر رہے ہیں۔ اس درمیان ہوٹل کے کمرے میں بور ہورہے راشد خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔ اس دوران راشد خان نے کئی دلچسپ جواب دیئے، جب ایک مداح نے راشد خان سے ان کی فیورٹ بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے تین اداکارہ کے نام لئے۔

      راشد خان نے اپنی تین فیورٹ اداکارہ میں انوشکا شرما (Anushka Sharma)، پریتی زنٹا (preity Zinta) اور کیارا اڈوانی (Kiara Advani) کا نام لیا۔ راشد خان پہلے بھی کئی بار بالی ووڈ کو لے کر اپنا پریم ظاہر کر چکے ہیں۔ انہوں نے دنگل اور لگان کو اپنی فیورٹ فلم اور عامر خان کو اپنا پسندیدہ اداکار ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا۔



      واضح رہے کہ کچھ وقت پہلے راشد خان اور انوشکا شرما کو لے کر گوگل پر نیوز چل رہی تھیں۔ دراصل، اپنے گوگل سرچ بار پر ’راشد خان کی بیوی’ سرچ کرنے پر انوشکا شرما کا نام دکھائی دے رہا تھا، وہ بھی میرج ڈیٹ کے ساتھ۔ راشد خان نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی فیورٹ انوشکا شرما ہیں۔ سال 2018 کے اس انٹرویو میں راشد خان نے انوشکا شرما اور پریتی زنٹا کا نام لیا تھا۔

      اس کے بعد راشد خان کا نام سرخیوں میں رہا تھا۔ صرف اس کنکشن کی وجہ سے انوشکا شرما کا نام راشد خان کی بیوی کے طور پر گوگل پر دکھایا جانے لگا۔ حالانکہ، اب اس غلطی کو گوگل نے سدھار لیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: