உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راشد خان کی فیملی افغانستان میں پھنسی، پھر بھی نوجوان گیند باز انگلینڈ بکھیر رہا ہے اپنا جلوہ

    راشد خان کی فیملی افغانستان میں پھنسی، پھر بھی نوجوان گیند باز انگلینڈ بکھیر رہا ہے اپنا جلوہ

    راشد خان کی فیملی افغانستان میں پھنسی، پھر بھی نوجوان گیند باز انگلینڈ بکھیر رہا ہے اپنا جلوہ

    افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان (Rashid Khan) ان دنوں انگلینڈ میں ’دی ہنڈریڈ‘ میں کھیل رہے ہیں۔ وہ سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں مشترکہ طور پر ٹاپ پر چل رہے ہیں۔ وہ 6 میچ میں 12 وکٹ حاصل کرچکے ہیں، لیکن میدان پر ان کے لئے اچھی کارکردگی پیش کرنا آج کے دن بہت ہی مشکل ہے۔

    • Share this:
      لندن: افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان (Rashid Khan) ان دنوں انگلینڈ میں ’دی ہنڈریڈ‘ میں کھیل رہے ہیں۔ وہ سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں مشترکہ طور پر ٹاپ پر چل رہے ہیں۔ وہ 6 میچ میں 12 وکٹ حاصل کرچکے ہیں، لیکن میدان پر ان کے لئے اچھی کارکردگی پیش کرنا آج کے دن بہت ہی مشکل ہے۔ 22 سال کے راشد خان کی فیملی ابھی افغانستان میں پھنسی ہوئی ہے اور وہاں پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔ ایسے میں انہیں فیملی کے علاوہ ملک کے لوگوں کی بھی تشویش ہے۔ وہ سوشل میڈیا پرمسلسل اس بارے میں لکھ بھی رہے ہیں۔

      ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے راشد خان نے بتایا تھا کہ وہ گزشتہ 5 سال میں صرف 25 دن گھر پر رہ سکے۔ گزشتہ تین سال میں انہوں نے اپنے والدین (والد اور والدہ) دونوں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’مجھے فیملی کے ساتھ رہنے کا مناسب وقت نہیں ملا۔ یہ میرے کیریئر کا آغاز ہے۔ اس وجہ سے مجھے جدوجہد اور محنت کرنی پڑ رہی ہے‘۔ اتوار کو انہوں نے سوشل میڈیا پر امن بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے افغانستان کا پرچم بلند کیا تھا۔

      راشد خان کا ٹوئٹ


      یہ آپ کو بہت درد دیتا ہے

      گزشتہ ماہ انہوں نے ان حالات پر کہا تھا کہ ایک کھلاڑی کے طور پر یہ آپ کو بہت مایوس کرتا ہے۔ بہت درد دیتا ہے، اس کے بعد بھی ہم میدان پر کچھ خاص کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’دی ہنڈریڈ میں ناردن سپرچارجرس سے کھیل رہے راشد خان کے ساتھی سمت پٹیل نے کہا، ’وہ ہمیشہ کی طرح خوش نہیں ہے۔ ہمیں یہ سمجھ میں آتا ہے۔ ابھی یہ معاملہ کافی تازہ ہے۔ حالانکہ کھیل کی وجہ سے اس کا اس طرف سے دھیان ہٹ جاتا ہے۔ اسک ے بعد بھی اس نے میچ جتانے والی کارکردگی پیش کی۔ یہ آپ کے اندر سے آتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھیل میں 100 فیصدی دیتے ہیں۔

      راشد خان کا ٹوئٹ


      دل چھولینے والی کہانی

      انگلینڈ کے سابق عظیم کھلاڑی کیون پیٹرسن نے اسکائی اسپورٹس پر کمنٹری کے دوران کہا، ’راشد خان کے گھر پر بہت ساری چیزیں ہو رہی ہیں۔ ہم نے اس بارے میں لمبی بات کی اور وہ فکر مند ہے۔ وہ اپنی فیملی کو افغانستان سے باہر نکالنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ بہت کچھ چل رہا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ اتنے دباو میں اتنی اچھی کارکردگی پیش کرنا، یہ دل چھو لینے والی کہانیوں میں سے ایک ہے۔ راشد خان پوری دنیا کی ٹی-20 ٹی لیگ میں کھیل رہے ہیں۔ سال 2015 میں ڈیبیو کرنے کے بعد ان سے زیادہ وکٹ ٹی-20 میں کسی دیگر گیند باز نے نہیں لئے ہیں۔ اس سے ان کی اچھی کارکردگی کو سمجھا جاسکتا ہے۔ وہ آئی پی ایل میں بھی کھیلتے ہیں، وہ سن رائزرس حیدرآباد کا حصہ ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: