ہوم » نیوز » اسپورٹس

راشد خان نے کہا- افغان کھلاڑیوں میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت

افغانستان کے سرکردہ اسپن گیند باز راشد خان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے کھلاڑیوں میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت اور مہارت ہے۔

  • Share this:
راشد خان نے کہا- افغان کھلاڑیوں میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت
راشد خان نے کہا- افغان کھلاڑیوں میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت

دبئی: افغانستان کے سرکردہ اسپن گیند باز راشد خان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے کھلاڑیوں میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت اور مہارت ہے۔ پوری ٹیم کا خواب ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان اس وقت ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے نمبر کے گیند باز ہیں۔ راشد خان اب تک اپنی ٹیم کے لئے درجنوں میچ جیت چکے ہیں لیکن افغانستان کا ریکارڈ صرف ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اچھا ہے۔ تاہم افغانستان کی ٹیم غیر معمولی مواقع پر بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل چکی ہے۔ ایسی صورتحال میں راشد خان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے کھلاڑیوں میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے۔ پوری ٹیم کا خواب ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

راشد خان سے ان کے یو ٹیوب چینل ڈی آر ایس وتھ اشون میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ کوئی دوسروں کی زندگی بنانے کے لئے بے لوث خدمات انجام دے رہا ہے اور کوئی ایسا شخص ہے جو نوجوانوں کی زندگی بدل رہا ہے۔جو ان کی طرز فکر کو تبدیل کرنے اور مستقبل میں وہ کیا بننا چاہتے ہیں اس کی منصوبہ بندی میں مدد کر رہے ہیں ۔ایسے لوگ بھی ہیں جن کی دلچسپی کھیلوں میں نہیں ہے اوروہ زیادہ تر دوسری سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں جو ملک کے لئے بھی اچھی نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ ان کی تبدیلی میں مدد کرنے والا شخص ہوں۔


افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان اس وقت ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے نمبر کے گیند باز ہیں۔
افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان اس وقت ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے نمبر کے گیند باز ہیں۔


افغانستان کے سب سے کامیاب کھلاڑی سمجھے جانے والے راشد خان نے کہا کہ ابھی ٹیم افغانستان کی کیا خواہش ہے اور ملک کے عوام کیا توقع کر رہے ہیں، میرے خیال میں ہمارے سب سے بڑی کامیابی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ہونی چاہئے۔ ہمارے پاس تمام صلاحیتیں اور قابلیت موجود ہے۔ ہمیں صرف اپنے آپ پر یقین کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم یہ کر سکتے ہیں۔ہندستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تعلق سے راشد خان نے کہا کہ جب آپ اس ٹیسٹ (ہندوستان کے خلاف) کے بارے میں پوچھیں تو ہمیں وہاں اس لئے مایوسی ہوئی کیونکہ ہمارے پاس بڑی ٹیموں کے خلاف تجربہ نہیں تھا۔ ہمیں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔
ہندوستان کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کو یاد کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ پورے ملک کا سب سے بڑا خواب ایک مکمل ممبر ٹیم کہلانے اور ٹیسٹ میچ کھیلنا تھا جب ہم آپ کی ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے تھے تو ہم نے ایسا نہیں کیا۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ سب کی توجہ پہلے چوکے ، پہلا رن ، پہلا چھکا جیسے چیزوں پر مرکوز تھی۔ ہمارے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کے لئے جانے جاتے ہیں۔میرا اور میرے ملک کا ایک ہی خواب ہے کہ ایک دن ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چمپئن ہوں گے۔ یہ افغانستان کی کرکٹ اور ہم سب کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔ راشد نے 71 ون ڈے میں 133 اور 48 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 89 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 16, 2020 06:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading