آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں رشمیکا مندانا کا بھی نظر آئے گا جلوہ، اب تک ان ستاروں کے نام طئے

آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں رشمیکا مندانا کا بھی نظر آئے گا جلوہ، اب تک ان ستاروں کے نام طئے
(Photo: @rashmika_mandanna/Instagram)

آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں رشمیکا مندانا کا بھی نظر آئے گا جلوہ، اب تک ان ستاروں کے نام طئے (Photo: @rashmika_mandanna/Instagram)

رشمیکا سے قبل معروف گلوکار ارجیت سنگھ اور مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ahmadabad, India
  • Share this:
    آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کے آغاز میں اب کچھ گھنٹوں کا وقت باقی ہے۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج جمعہ 31 مارچ کو پہلا میچ چنئی سوپر کنگس اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام 7:30 بجے سے شروع ہوگا۔ اس سے پہلے شام 6 بجے سے رنگارنگ پروگرام منعقد ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کے کئی اسٹار پرفارم کریں گے۔


    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر اس بات کی اطلاع دی ہے کہ اداکارہ رشمیکا مندانا پروگرام میں اپنا مظاہرہ پیش کریں گی۔ اللو ارجن کی پشپا فلم میں اہم کردار نبھانے والی مندانا جنوبی ہند کی فلموں سے مشہور ہوئیں۔ حال ہی میں انہوں نے ہندی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ تقریباً ایک لاکھ شائقین کے سامنے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مندانا اپنا جلوہ بکھیریں گی۔


    ارجیت اور تمنا بھی بنیں گی پروگرام کا حصہ

    رشمیکا سے قبل معروف گلوکار ارجیت سنگھ اور مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ آئی پی ایل نے سب سے پہلے بدھ (29 مارچ) کو تمنا بھاٹیہ کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ اس کے بعد اریجیت سنگھ کا نام سامنے آیا۔ ارجیت کے بارے میں کسی کو اندازہ نہیں تھا۔ وہ موجودہ دور کے بہترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    آخر کیوں وراٹ کوہلی نے بیچ دی اپنی مہنگی کاریں، خود وجہ کا کیا انکشاف

    ویمنس پریمیئر لیگ میں کریتی سینن اور کیارا نے کیا تھا پرفارم

    اس سے پہلے ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے افتتاحی تقریب میں اداکارہ کریتی سینن، کیارا اڈوانی اور پاپ سنگر اے پی ڈھلون نے پرفارم کیا تھا۔ آئی پی ایل کی بات کریں تو افتتاحی تقریب سے ایک دن پہلے سبھی کپتان احمدآباد پہنچے۔ اس دوران ٹرافی کے ساتھ سبھی کھڑے دکھائی دئیے۔ حالانکہ، ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما وہاں نہیں پہنچے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: