ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہد آفریدی کو ہندوستان کے اس سابق کرکٹر نے دیا تھا "بوم بوم " کا لقب ، طوفانی بلے باز نے خود کیا انکشاف

دنیا کے طوفانی بلے بازوں میں سے ایک سابق پاکستانی آل راونڈر شاہد آفریدی کو بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے

  • Share this:
شاہد آفریدی کو ہندوستان کے اس سابق کرکٹر نے دیا تھا
دنیا کے طوفانی بلے بازوں میں سے ایک سابق پاکستانی آل راونڈر شاہد آفریدی کو بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے

دنیا کے طوفانی بلے بازوں میں سے ایک سابق پاکستانی آل راونڈر شاہد آفریدی کو بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور جب وہ میدان پر اترتے تھے تو اکثر شائقین انہیں بوم بوم کہہ کر چیئر کرتے ہوئے نظر آتے تھے ۔ تاہم آپ کو معلوم ہے کہ شاہد آفریدی کو بوم بوم کا لقب کس نے دیا ؟۔ اگر آپ کو نہیں معلوم تو ہم بتادیں کہ آفریدی کو یہ لقب ایک سابق ہندوستانی کرکٹر نے دیا تھا ۔

جی ہاں ! ، یہ سچ ہے اور اس بات کا انکشاف خود شاہد آفریدی نے کیا ہے ۔ دراصل گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آفریدی اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کررہے تھے ، اسی دوران ان کے ایک مداح نے پوچھ لیا کہ انہیں بوم بوم کا لقب کس نے دیا ، تو اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ انہیں بوم بوم کا لقب سابق کرکٹر اور ٹیم انڈیا کے موجودہ کوچ روی شاستری نے دیا تھا۔



خیال رہے کہ آفریدی نے 1996 میں 16 برس کی عمر میں ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا بھر میں شہرت حاصل کر لی تھی۔آفریدی نے 398 ون ڈے، 99 ٹی20 اور 27 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 10ہزار سے زائد رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 500 سے زائد وکٹیں بھی حاصل کیں۔
First published: Aug 28, 2018 04:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading