نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے سابق چیف کوچ روی شاستری (Ravi Shastri) کا ہندوستانی لیگ اسپنر یجویندر چہل (Yuzvendra Chahal) کے اس انکشاف پر غصہ پھوٹا ہے، جس میں انہوں نے یہ بتایا ہے کہ آئی پی ایل 2013 کے دوران ایک غیر ملکی کھلاڑی نے انہیں ہوٹل کی 15ویں منزل کی بالکنی سے لٹکا دیا تھا۔ روی شاستری نے اس حادثہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ روی شاستری کے مطابق، جس کھلاڑی نے یجویندر چہل کے ساتھ ایسا کیا تھا، اس پر تاحیات پابندی لگنی چاہئے اور اسے مستقبل میں کبھی بھی کرکٹ میدان پر نہیں آنے دینا چاہئے۔
روی شاستری نے ای ایس پی این کرک انفو سے بات چیت میں کہا، ’مجھے نہیں معلوم ہے کہ وہ کھلاڑی کون تھا؟ وہ ہوش میں نہیں تھا۔ یہ تشویش کی بات ہے۔ اس طرح کی حادثہ کسی بھی سورت میں ہنسنے لائق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج ایسی کوئی حادثہ ہوتا ہے تو اس کھلاڑی کو فوراً کردینا چاہئے اور باز آباد کاری سینٹر بھیجا جانا چاہئے۔ کیونکہ یہ کسی کی جان کا سوال تھا۔ لوگوں کو یہ مذاق کی بات لگ سکتی ہے، لیکن میرے لئے یہ بالکل ہنسنے والی بات نہیں ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں۔IPL-2022: ممبئی انڈینس کی مسلسل تین شکست، کوچ شین بانڈ نے بتایا واپسی کا طریقہیجویندر چہل کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے پر تاحیات پابندی لگے: روی شاسترییہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہوں نے اپنے لمبے پیشہ ور کرکٹ کیریئر میں کچھ اس طرح کا سامنا کیا ہے۔ روی شاستری نے کہا، ’کبھی نہیں۔ یہ پہلی بار ہے، جب میں اس طرح کے واقعہ کے بارے میں سن رہا ہوں اور یہ بالکل مزاحیہ نہیں ہے۔ اگر یہ آج ہوتا، تو میں کہوں گا، ایسا کرنے والے شخص کو پھر سے کرکٹ کے میدان کے پاس نہ آنے دیں۔ تب اسے احساس ہوگا کہ یہ کتنا دلچسپ تھا‘۔
روی شاستری نے کارروائی کا مطالبہ کیاروی شاستری نے محسوس کیا کہ حساسیت، کھلاڑیوں کو تعلیم یافتہ کرنا اور اس طرح کی حادثات کو افسران کی جانکاری میں لانا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نہیں چاہیں گے کہ کسی بدقسمتی والے حادثہ کے ذریعہ آپ جاگیں… اگر آگے ایسا کچھ ہوتا ہے تو آپ کو ذمہ داروں کو یہ بتانا ہوگا۔ جیسا کہ فکسنگ سے جڑے معاملوں میں ایک کھلاڑی کو اینٹی کرپشن یونٹ کو جانکاری دینی ہوگی۔ ایک کھلاڑی کے ناطے یہ آپ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ آپ ذمہ دار افسران کو اس کی جانکاری دیں، نہیں تو آپ پر ہی کارروائی ہوجاتی ہے۔ یجویندر چہل جیسے معاملے میں بھی ایسا ہی کچھ ہونا چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔