اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیم انڈیا کا کوچ بننے کی ریس میں 6 نام، جانئے کون ہیں یہ عظیم کھلاڑی

    ٹیم انڈیا کا دوبارہ کوچ بننےکی دوڑمیں روی شاستری کا نام اس لئے بھی آگے ہےکیونکہ کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ ان کی تال میل بہت بہترین ہے۔

    ٹیم انڈیا کا دوبارہ کوچ بننےکی دوڑمیں روی شاستری کا نام اس لئے بھی آگے ہےکیونکہ کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ ان کی تال میل بہت بہترین ہے۔

    ٹیم انڈیا کے نئے چیف کوچ کا فیصلہ کپل دیو کی قیادت والی کرکٹ صلاح کارکمیٹی کرے گی۔ مانا جارہا ہے کہ 13 اگست سے انٹرویو کا عمل شروع ہوسکتا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی:  ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کے لیے روی شاستری کو ہی برقراررکھنے کی وکالت کر چکے ہیں لیکن اس اہم عہدے کے لیے آسٹریلیا کے ٹام موڈی اورسری لنکا کے مہیلا جے وردھنے بھی دعویداروں کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئے کوچ کے لیے درخواست نامے مانگے تھے جس کی میعاد منگل کو ختم ہو گئی۔

      موجودہ کوچ روی شاستری اور دیگر اسپورٹ اسٹاف کا معاہدہ عالمی کپ کے بعد ختم ہو گیا تھا لیکن بی سی سی آئی نے اسپورٹ اسٹاف کی 45 دن کی توسیع کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے دورے تک اپنے عہدوں پر برقرار رہنے کے لئے کہا ہے۔ ہندوستان کو اگست کے شروع سے ستمبر کے اوائل تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف 15 ستمبر سے ہونے والی گھریلو سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کو نیا کوچ مل جائے گا۔

      ویسٹ انڈیز روانہ ہونے سے پہلے کپتان وراٹ نے شاستری کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں ہی کہا تھا کہ اگر روی شاستری اس عہدے پر بنے رہتے ہیں تو انہیں کافی خوشی ہوگی۔
      وراٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاستری کی ٹیم انڈیا میں کافی عزت ہے اور وہ چاہیں گے کہ شاستری ہی کوچ کے عہدے پر برقرار رہیں۔ کوچ منتخب کرنے کا حتمی فیصلہ تین رکنی کمیٹی کرے گی جس میں سابق کپتان کپِل دیو ، سابق سلامی بلے باز انشومن گائکواڑاورسابق خاتون کرکٹر شانتا رنگا سوامی ہیں۔ یہ کمیٹی اگست کے وسط میں امیدواروں کا انٹرویو لے گی اور اپنی سفارش کو بی سی سی آئی کو سونپیں گی۔


      ٹام موڈی ٹیم انڈیا کا کوچ بننے کی دوڑمیں کافی آگے نظرآرہے ہیں۔
      ٹام موڈی ٹیم انڈیا کا کوچ بننے کی دوڑمیں کافی آگے نظرآرہے ہیں۔



      نئے کوچ کی دوڑ میں بین الاقوامی کرکٹروں میں آسٹریلیا کے ٹام موڈی، سری لنکا کے سرکردہ بلے باز مہیلا جے وردھنے، نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک هیسن ،ٹیم انڈیا کے سابق آل راؤنڈر رابن سنگھ، ٹیم انڈیا کے سابق منیجر اور زمبابوے کے موجودہ کوچ لال چند راجپوت شامل ہیں۔


      سری لنکا کے سابق کرکٹرمہیلا جے وردھنے کے ممبئی انڈینس کا کوچ رہتے ٹیم نے تین میں سے دو بارخطاب جیتا ہے۔
      سری لنکا کے سابق کرکٹرمہیلا جے وردھنے کے ممبئی انڈینس کا کوچ رہتے ٹیم نے تین میں سے دو بارخطاب جیتا ہے۔


      ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ سابق ٹیسٹ بلےباز پروین آمرے نے بلے بازی كوچ کیلئے درخواست دی ہے جبکہ دنیا کے بہترین فیلڈرجنوبی افریقہ کے جانٹی روڈس فیلڈنگ کوچ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ اگرچہ بی سی سی آئی کی پالیسی کے مطابق شاستری اوردیگرا سپورٹ اسٹاف بھرت ارون، سنجے بانگڑ اورآرسریدھر کوانتخاب کےعمل میں خود سے داخلہ مل جائے گا، لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کپِل دیوکی قیادت میں تین رکنی کمیٹی وراٹ کوہلی کی پسند پرمہر لگاتی ہے یا نئے کوچ کا سلیکشن کرے گی۔
      First published: