روی چندرن اشون کی ایک اور حصولیابی، آئی سی سی نے’منتھ آف دی پلیئر‘ منتخب کیا، جو روٹ کو چھوڑا پیچھے
آر اشون سے پہلے جنوری کے مہینے میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ رشبھ پنت کو ملا تھا۔ اس طرح مسلسل دوسری بار کسی ہندوستانی نے اس ایوارڈ پر اپنا قبضہ جما لیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 09, 2021 04:00 PM IST

روی چندرن اشون کی ایک اور حصولیابی، آئی سی سی نے ’منتھ آف دی پلیئر‘ منتخب کیا
نئی دہلی: روی چندرن اشون (Ravichandran Ashwin) کو انگلینڈ کے خلاف ان کے شاندار کارکردگی کی بدولت بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے فروری میں ’مہینے کا کھلاڑی‘ (ICC Mens Player of the Month) اعلان کیا ہے۔ تجربہ کار ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے انگلینڈ ٹسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ (Joe Root) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس ایوارڈ پر اپنا قبضہ جمایا ہے۔ اشون نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ہوم گراونڈ چنئی میں 9 وکٹ حاصل کئے تھے۔ یہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹسٹ میچ تھا، جو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم (چیپاک) میں کھیلا گیا تھا۔
اس کے علاوہ روی چندرن اشون نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی چار میچوں کی ٹسٹ سیریز میں 24 کی اوسط سے 24 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سیریز کے دوران انہوں نے ایک شاندار سنچری بھی لگائی۔ ان کے یادگار پرفارمنس کے لئے انہیں ’مین آف دی سیریز‘ بھی منتخب کیا گیا۔

تجربہ کار ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے انگلینڈ ٹسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ (Joe Root) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس ایوارڈ پر اپنا قبضہ جمایا ہے۔
آئی سی سی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے اس کا اعلان کیا ہے۔ اشون سے پہلے جنوری کے ماہ میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ رشبھ پنت کو ملا تھا۔ اس طرح مسلسل دوسری بار کسی ہندوستانی نے اس ایوارڈ پر اپنا قبضہ جما لیا ہے۔ فروری مہینے کے لئے پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد ہوئے، جو روٹ کو گزشتہ مہینے یعنی جنوری میں بھی اس ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا، لیکن گزشتہ بار رشبھ پنت نے انہیں پچھاڑتے اس ایوارڈ کو جیت لیا تھا۔
24 wickets in February 📈
A match-defining hundred vs England 💥
ICC Men's Player of the Month ✅
Congratulations, @ashwinravi99! pic.twitter.com/FXFYyzirzK
— ICC (@ICC) March 9, 2021
واضح رہے کہ فروری ماہ میں بے حد شاندار کرکٹ کھیلنے والے ویسٹ انڈیز کے نوجوان بلے باز کائل میئرس، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور روی چندرن اشون کو آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا تھا۔
تمل ناڈو کے 34 سالہ اسپنر روی چندرن اشون اپنے آسٹریلیائی دورے کے وقت سے ہی بہترین فارم میں چل رہے ہیں۔ وہ بلے اور گیند دونوں سے ہی شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔ آسٹریلیائی دورے پر بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹسٹ کے دوران انہوں نے چوتھی اننگ میں درد کے باوجود ہنوما وہاری کے ساتھ مل کر کریز پر محاذ سنبھالے رکھا۔ ان دونوں کی ہمت کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم اس ٹٹ میں ڈرا کھیل پائی۔