اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، رویندر جڈیجہ ٹی۔20 سیریز سے باہر، شاردل ٹھاکر ٹیم میں شامل

    ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، رویندر جڈیجہ ٹی۔20 سیریز سے باہر

    ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، رویندر جڈیجہ ٹی۔20 سیریز سے باہر

    indie vs Australi:رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) کی جگہ یجویندر چہل کو کنکشںن سبٹی ٹیوٹ کے طور پر اتارا گیا۔ چہل سب سے بڑے میچ ونر ثابت ہوئے۔

    • Share this:
      کینبرا: لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی۔20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ ہندوستانی ٹیم میں تیزگیندباز شاردل ٹھاکر کو شامل کیا گیا ہے۔ رویندر جڈیجہ کو آسٹریلیا کے خلاف جمعہ کے روز پہلے میچ میں اننگ کے آخری اوور میں تیزگیندباز مشیل اسٹارک کی باونسر ہیلمیٹ پر لگی۔ رویندر جڈیجہ کو اننگ کے دوران ہیمسٹرنگ چوٹ بھی آگئی تھی۔ اس کے باوجود رویندر جڈیجہ نے صرف 23 گیندوں میں ناٹ آوٹ 44 رن بنائے اور ہندوستان کو 161 کے اسکور پر پہنچایا۔


      آسٹریلیائی اننگ میں رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) فیلڈنگ کے لئے نہیں اترے اور ان کی جگہ ٹیم نے کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر لیگ اسپنر یجویندر چہل (Yuzvendra Chahal) کو شامل کیا۔ یجویندر چہل نے 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان نے میچ 11 رنز سے جیت لیا۔ بی سی سی آئی نے جمعہ کی شب جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے اننگز کے وقفے کے دوران ڈریسنگ روم میں جڈیجہ کی جانچ کی۔ جڈیجہ کو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ان کا اور اسکین کرایا جائے گا۔ اب وہ ٹی 20 سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے ٹی 20میں تیزگیندباز شاردل ٹھاکر کو موقع دیا ہے۔

      آسٹریلیائی اننگ میں رویندر جڈیجہ فیلڈنگ کے لئے نہیں اترے اور ان کی جگہ ٹیم نے کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر لیگ اسپنر یجویندر چہل کو شامل کیا۔ یجویندر چہل نے 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان نے میچ 11 رنز سے جیت لیا۔
      آسٹریلیائی اننگ میں رویندر جڈیجہ فیلڈنگ کے لئے نہیں اترے اور ان کی جگہ ٹیم نے کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر لیگ اسپنر یجویندر چہل کو شامل کیا۔ یجویندر چہل نے 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان نے میچ 11 رنز سے جیت لیا۔


      رویندر جڈیجہ کی تازہ میڈیکل رپورٹ

      بی سی سی آئی کے مطابق، رویندر جڈیجہ فی الحال میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رہیں گے۔ ہفتہ کو اگر ضرورت پڑی تو انہیں اور اسکین کے لئے لے جایا جائے گا۔ میچ کے بعد وراٹ کوہلی نے بتایا کہ رویندر جڈیجہ کے سر میں ایک گیند لگی، جس کے بعد سے انہیں چکر آ رہے تھے۔ وہیں سنجو سیمسن نے انکشاف کیا کہ ڈریسنگ روم میں بھی رویندر جڈیجہ کو چکرآرہے تھے۔

      یجویندر چہل بنے سب سے بڑے میچ ونر

      رویندر جڈیجہ کی جگہ یجویندر چہل کو کنکشن سبٹی ٹیوٹ کے طور پر اتارا گیا۔ یجویندر چہل سب سے بڑے میچ ونر ثابت ہوئے۔ اچھی شروعات کے بعد آسٹریلیائی ٹیم یجویندر چہل کے آگے پوری طرح بکھر گئی۔ انہوں نے صرف 25 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ یجویندر چہل نے ایرون فنچ اور اسٹیو اسمتھ کا اہم وکٹ لیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: