نئی دہلی: ہندوستان کے سینئر آل راونڈر رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ میں نہیں کھیل پائیں گے، کیونکہ انہیں گھٹنے کی سرجری کرانی ہوگی۔ اس وجہ سے وہ غیر معینہ وقت تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ رویندر جڈیجہ ایشیا کپ 2022 (Asia Cup 2022) میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے خلاف پہلے 2 میچوں میں کھیلے تھے۔ وہ اپنے آل راونڈر کارکردگی سے ٹیم میں ضروری توازن برقرار رکھتے ہیں، جس سے 33 سال کے اس تجربہ کار بائیں ہاتھ کے اسپنر کی عدم موجودگی روہت شرما کی ٹیم کے لئے بڑا جھٹکا ہوگا۔ واضح رہے کہ ہندوستان کو 2007 سے ٹی20 عالمی کپ ٹرافی کا انتظار ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم 2013 سے آئی سی سی ٹرافی بھی نہیں جیت سکی ہے۔
بی سی سی آئی (BCCI) کے ایک سینئر افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے کہا، ’جڈیجہ کے داہنے پیر کے گھٹنے کی چوٹ کافی سنگین ہے۔ انہیں ایک بڑی سرجری کرانی ہوگی اور وہ غیر معینہ مدت تک کرکٹ سے باہر رہیں گے۔ اس وقت اگر نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) کی میڈیکل ٹیم کے اندازے کو دیکھا جائے، تو ان کی انٹرنیشنل سطح پر واپسی کے لئے کوئی وقت نہیں دی جاسکتی‘۔ ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ انٹیریئر کروسیئیٹ لگا منٹ (اے سی ایل) کا معاملہ ہے، جس سے ابھرنے میں 6 ماہ سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے، لیکن کچھ حد تک کہا جاسکتا ہے کہ رویندر جڈیجہ کم از کم 3 ماہ کے لئے کھیل سے باہر رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔Asia Cup 2022: پھر آمنے سامنے ہوں گے ہندوستان اور پاکستان، روہت شرما کو 5 دن میں کھیلنے ہیں تین مقابلےیہ بھی پڑھیں۔Asia Cup 2022: ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، رویندر جڈیجہ ایشیا کپ سے باہر، اب اس کھلاڑی کو ملا موقعجڈیجہ پر بڑھتا گیا دباویہ سمجھا جاسکتا ہے کہ رویندر جڈیجہ کے گھٹنے میں کافی لمبے وقت سے پریشانی رہی ہے اور گزشتہ ایک سال کو دیکھیں، تو وہ خود کو سبھی فارمیٹ میں بلے بازی آل راونڈر کے طور پر بدل رہے ہیں، جس میں ان کی بائیں ہاتھ کی اسپن گیند بازی ان کے اہم کردار سے دوسرے ہنر میں تبدیل ہو رہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ گیند بازی کے وقت ان کے فرنٹ فٹ کو رکھنے کے دوران ان کے داہنے گھٹنے پر دباو پڑتا ہے۔
اپنے سینئر کیریئر (گھریلو اور انٹرنیشنل) میں رویندر جڈیجہ نے سبھی فارمیٹ میں تقریباً 630 میچوں میں 7000 سے زیادہ اوور گیند بازی کرکے 897 وکٹ حاصل کرچکے ہیں، جس میں گھریلو فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور آئی پی ایل میچ شامل ہیں۔ سینئر سطح پر انہوں نے 13,000 رن بنائے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے کے لئے انہیں کافی وقت لگے گا، کیونکہ انہیں سرجری کے بعد بڑی باز آباد کاری عمل سے بھی گزرنا ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔