ہوم » نیوز » اسپورٹس

رویندر جڈیجہ نے مانجریکر کو دیا زبردست جواب، محمد کیف نے کہا- وہ انڈر ریٹیڈ پلیئر ہیں

ہندوستان اور آسٹریلیا (India vs Australia) کے درمیان بدھ کو کینبیرا میں تیسرے ونڈے میچ (Canberra ODI) کھیلا گیا۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 302 رن بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) اور رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) نے 150 رنوں کی شراکت کی۔ اسی کی بدولت ہندوستان 300 کا اسکور پار کرسکا۔

  • Share this:
رویندر جڈیجہ نے مانجریکر کو دیا زبردست جواب، محمد کیف نے کہا- وہ انڈر ریٹیڈ پلیئر ہیں
رویندر جڈیجہ نے مانجریکر کو دیا زبردست جواب، محمد کیف نے کہا- وہ انڈر ریٹیڈ پلیئر ہیں

نئی دہلی: رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) نے ایک بار پھر زبردست کارکردگی سے اپنے ناقدین کو زبردست جواب دیا ہے۔ خاص طور پر سابق کرکٹر سنجے مانجریکر (Sanjay Manjrekar) کو، جنہوں نے کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ انہیں رویندر جڈیجہ جیسے کرکٹ ونڈے ٹیم میں صحیح نہیں لگتے ہیں۔ رویندر جڈیجہ نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ونڈے میچ میں شاندار نصف سنچری بنائی۔ ہندوستان اور آسٹریلیا (India vs Australia) کے درمیان بدھ کو کینبیرا میں تیسرے ونڈے میچ (Canberra ODI)  کھیلا گیا۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 302 رن بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) اور رویندر جڈیجہ نے 150 رنوں کی شراکت کی۔ اسی کی بدولت ہندوستان 300 کا اسکور پار کرسکا۔


سابق کرکٹر اور کمینٹیٹر محمد کیف (Mohammad Kaif) نے رویندر جڈیجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اکثر انڈرریٹیڈ پلیئر مانا جاتا ہے، لیکن انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ بہترین آل راونڈر ہیں۔
سابق کرکٹر اور کمینٹیٹر محمد کیف (Mohammad Kaif) نے رویندر جڈیجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اکثر انڈرریٹیڈ پلیئر مانا جاتا ہے، لیکن انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ بہترین آل راونڈر ہیں۔


ہندوستان سیریز کے پہلے دو میچ ہار چکا ہے۔ دوسری شکست کے بعد سابق کرکٹر سنجے مانجریکر نے ہندوستان کی پلیئنگ الیون کو لے کر سوال اٹھائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو یا تو اسپیشلسٹ بلے باز، گیند باز یا بہترین آل راونڈر کو ہی پلیئنگ الیون میں شامل کرنا چاہئے۔ سنجے مانجریکر نے کہا کہ رویندر جڈیجہ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انہیں رویندر جڈیجہ سے کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن وہ بلے یا گیند سے میچ نہیں جتا سکتے۔


رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) نے تیسرے ونڈے میچ میں 50 گیند پر 66 رن بناکر سنجے مانجریکر (Sanjay Manjrekar) کو زبردست جواب دیا۔ وہ جب بلے بازی کرنے آئے تھے تب ہندوستان کا اسکور 5 وکٹ پر 152 رن تھا۔ رویندر جڈیجہ نے پانڈیا کے ساتھ مل کر ٹیم کو اور کوئی جھٹکا نہیں لگنے دیا اور کل اسکور 302 پہنچا دیا۔ سابق کرکٹر اور کمینٹیٹر محمد کیف (Mohammad Kaif) نے رویندر جڈیجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اکثر انڈرریٹیڈ پلیئر مانا جاتا ہے، لیکن انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ بہترین آل راونڈر ہیں۔ وہ نہ صرف بڑے شاٹ لگا سکتے ہیں، بلکہ ضرورت پڑنے پر سنگل - ڈبل لے کر اننگ بھی سنبھال سکتے ہیں۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 02, 2020 05:10 PM IST