உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رویندر جڈیجہ ٹسٹ کرکٹ سے ابھی ریٹائر منٹ لیں گے یا نہیں؟ ان دو تصاویر سےکہہ دی ساری بات

    آل راونڈر رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) چوٹ سے جدوجہد کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم میں موقع نہیں ملا۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ونڈے اور ٹی-20 کیریئر کو لمبا کرنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے ٹسٹ کرکٹ کو چھوڑیں گے۔ رویندر جڈیجہ نے سوشل میڈیا پر 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دل کی بات کہہ دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی آل راونڈر رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) کے ٹسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبریں میڈیا میں چل رہی ہیں۔ رویندر جڈیجہ کے مداح اور کھیل مداح ضرور اس بات سے مایوس ہوئے، لیکن اب خود اس کھلاڑی نے ان دعووں پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بدھ کو دو تصاویر پوسٹ کی۔ رویندر جڈیجہ نے ان تصاویر میں ہی اپنا جواب دے دیا۔

      رویندر جڈیجہ کے بارے میں ایک روزنامہ اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ 33 سال کا یہ اسٹار آل راونڈر حالانکہ اچھی فارم میں ہے، لیکن میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ونڈے اور ٹی 20 کیریئر کو لمبا کرنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے ٹسٹ کرکٹ کو چھوڑیں گے۔ رویندر جڈیجہ نے ان دعووں کو پوری طرح افواہ قرار دیا۔

      رویندر جڈیجہ نے بدھ کو تین منٹ کے اندر سوشل میڈیا پر دو تصاویر پوسٹ کیں اور ان کے ذریعہ اپنی بات رکھی۔ ان کی پہلی تصاویر میں لکھا تھا، ’نقلی دوست افواہوں پر یقین کرتے ہیں۔ اصلی دوست آپ پر یقین کرتے ہیں‘۔ اس کے تین منٹ بعد رویندر جڈیجہ نے انڈیا کی ٹسٹ جرسی میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’دور تک جانا ہے‘۔

      ravindra jadeja
      رویندر جڈیجہ نے ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کی۔ (Twitter)

      ravindra jadeja test
      رویندر جڈیجہ نے ٹسٹ ٹیم کی جرسی میں تصویر پوسٹ کی۔ (Twitter)

      اس سے رویندر جڈیجہ نے واضح کردیا کہ وہ ابھی ٹیم انڈیا کے لئے ٹسٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ وہ اس سال کی شروعات میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹسٹ میں زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد کچھ مہینے میدان سے باہر رہے۔ اسی طرح گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور ٹسٹ میں بھی وہ زخمی ہوگئے، پھر ممبئی ٹسٹ نہیں کھیل پائے تھے۔ اب انہیں جنوبی افریقہ دورے کے لئے منتخب کی گئی ٹسٹ ٹیم میں بھی جگہ نہیں ملی ہے۔

      ٹسٹ کرکٹ میں رویندر جڈیجہ کے اعدادوشمار کی بات کریں تو انہوں نے ہندوستان کے لئے 57 ٹسٹ میچوں میں 33.76 کی اوسط سے 2195 رن بنائے ہیں۔ ان کے نام سنچری بھی ہے۔ انہوں نے 2.41 کی اوسط سے 232 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ وہ ٹسٹ کرکٹ میں سب سے تیز 200 وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے گیند باز ہیں۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: