உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رویندرجڈیجہ نے بی جے پی کودی اپنی حمایت، وزیراعظم مودی سےملا یہ جواب

    وزیراعظم نریندرمودی کےساتھ رویندرجڈیجہ اوران کی بیوی ریوابا۔ فائل فوٹو

    وزیراعظم نریندرمودی کےساتھ رویندرجڈیجہ اوران کی بیوی ریوابا۔ فائل فوٹو

    رویندرجڈیجہ کی بیوی ویوابا نے کچھ ماہ قبل بی جے پی کی رکنیت اختیارکرلی تھی۔ وہیں ان کے والد انرودھ سنگھ اوربہن نینابا کانگریس میں شامل ہوگئے۔

    • Share this:
      ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹارآل راونڈررویندرجڈیجہ اس وقت آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگس کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ انہیں انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ 2019 کے لئے بھی ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ اسی درمیان رویندرجڈیجہ کی فیملی کےلوگوں کے الگ الگ سیاسی جماعتوں میں جانے کی خبریں آئی ہیں۔

      ان کی بیوی ریوابا نے کچھ ماہ قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنیت لےلی تھی۔ وہیں دودن قبل رویندرجڈیجہ کے والد انرودھ سنگھ اوربہن نینابا کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔ اس طرح سے خاندان کے تین ارکان کے الگ الگ پارٹیوں میں جانے کے بعد کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

      رویندرجڈیجہ نے منگل کو سوشل میڈیا کے ذریعہ بتایا کہ وہ بی جے پی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نےٹوئٹ کیا "میں بی جے پی کوحمایت کرتا ہوں، جے ہند'۔ اس ٹوئٹ میں انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کو بھی ٹیگ کیا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے بھی ان کے ٹوئٹ کا جواب دیا۔ مودی نے جڈیجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا 'شکریہ رویندرجڈیجہ'۔ اور 2019 عالمی کپ کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں منتخب کئے جانے کے لئے مبارکباد۔ آپ کو میری طرف سے نیک خواہشات'۔



      رویندرجڈیجہ کےکرکٹربننے میں ان کے والد اوربہن کا خصوصی تعاون ہے۔ جڈیجہ بھی عوامی طورپراسے قبول کرچکے ہیں۔ رویندرجڈیجہ کی بیوی ریوابا گجرات میں راجپورکرنی سینا کےخواتین مورچہ سے بھی جڑی رہی ہیں۔ ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ علاقائی تنظیموں کی مدد سے ہی انہوں نے بی جے پی جوائن کی ہے۔ مانا جارہا تھا کہ جام نگرسے انہیں لوک سبھا کا ٹکٹ مل سکتا ہے، لیکن بی جے پی نے یہاں کی موجودہ ممبرپارلیمنٹ پونم پرہی داوں کھیلا ہے۔

      بیوی ریوابا کے ساتھ رویندر جڈیجہ (فائل فوٹو)۔
      بیوی ریوابا کے ساتھ رویندر جڈیجہ (فائل فوٹو)۔


      رویندرجڈیجہ کے والد انرودھ سنگھ جڈیجہ پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسی میں 'واچ مین' (چوکیدار) رہ چکے ہیں۔ رویندرکی دو بہنیں ہیں، جس میں بڑی بہن نینابا جڈیجہ، جام نگرگرو گووند سنگھ جی اسپتال (ارون ہاسپٹل) میں نرس رہ چکی ہیں اورفی الحال راجکوٹ واقع جڈیجہ کے 'جڈوس' ریسٹورنٹ سنبھالتی ہیں۔

      رویندرجڈیجہ کی چھوٹی بہن کی شادی ہوچکی ہے جبکہ ماں لتا کا 2005 میں انتقال ہوچکا ہے۔ جڈیجہ کا پوری فیملی جام نگرمیں ہی رہتا ہے۔ رویندرجڈیجہ نے پانچ فروری، 2016 کو راجکوٹ کی ریوابا سولنکی سے شادی کی اوردونوں کی ایک بیٹی ندھیانا ہے۔
      First published: