உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kashmir Premier League: شاہد آفریدی کی ٹیم نے جیتا کشمیر پریمیئر لیگ، ’جونئیر آفریدی‘ چمکے

    Kashmir Premier League 2021: راول کوٹ ہاکس نے کشمیر پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا ہے۔ شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کی کپتانی والی ٹیم نے فائنل میں مظفرآباد ٹائیگرس کو 7 رنوں سے شکست دی۔ حالانکہ ٹورنا منٹ کو لے کر پی سی بی (PCB) اور بی سی سی آئی (BCCI) آمنے سامنے رہے۔

    • Share this:
      مظفرآباد: شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کی قیادت والی ٹیم راول کوٹ ہاکس نے کشمیر پریمیئر لیگ  (Kashmir Premier League) کا خطاب جیت لیا ہے۔ ٹیم نے فائنل میں مظفرآباد ٹائیگرس کو دلچسپ مقابلے میں 7 رنوں سے شکست دی۔ راول کوٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 169 رن بنائے۔ جواب میں مظفرآباد کی ٹیم 9 وکٹ پر 162 رن بناسکی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے 3 وکٹ لئے اور ’پلیئر آف دی میچ‘ منتخب ہوئے۔ حالانکہ ٹورنا منٹ کو لے کر پی سی بی (PCB) اور بی سی سی آئی (BCCI) آمنے سامنے رہے۔

      Kashmir Premier League 2021: راول کوٹ ہاکس نے کشمیر پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا ہے۔ شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کی کپتانی والی ٹیم نے فائنل میں مظفرآباد ٹائیگرس کو 7 رنوں سے شکست دی۔ حالانکہ ٹورنا منٹ کو لے کر پی سی بی (PCB) اور بی سی سی آئی (BCCI) آمنے سامنے رہے۔

      مظفرآباد ٹائیگرس کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ راول کوٹ کو بسم اللہ خان (30) اور عمر امین (23) نے اچھی شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 53 رن جوڑے۔ حالانکہ دونوں ایک ہی اسکور پر آوٹ ہوگئے۔ تیسرے نمبر پر اترے صاحبزادہ فرحان نے 21 گیندوں پر 28 رن بنائے۔ آخر میں کاشف علی نے 28 گیندوں پر 54 رن بناکر اسکور کو 160 رن سے اوپر پہنچایا۔ انہوں نے 5 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ محمد عمران 12 گیند پر 17 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 169 رن بنائے۔ محمد حفیظ اور اسامہ میر نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔

      اچھی شروعات کے بعد مظفرآباد لڑکھڑایا

      170 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری مظفرآباد ٹائیگرس کی ٹیم نے اچھی شروعات کی۔ ذیشان اشرف (46) اور کپتان محمد حفیظ (29) نے پہلے وکٹ کے لئے 5.4 اوور میں 54 رن جوڑے۔ بائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز اور جونیئر آفریدی آصف نے حفیظ کو آوٹ کرکے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد مظفرآباد کی ٹیم تیز رن نہیں بناسکی۔ ٹیم مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 162 رن تک ہی پہنچ سکی۔ آصف آفریدی اور حسین طلعت دونوں نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔ کپتان شاہد آفریدی نے بھی دو وکٹ حاصل کئے۔

      پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان رہا تنازعہ

      کشمیر پریمیئر لیگ شروعات سے ہی تنازعہ میں رہا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی غیر ملکی کھلاڑیوں کو لیگ میں کھیلنے سے روک رہا ہے۔ بی سی سی آئی نے اسے لے کر آئی سی سی کو خط بھی لکھا تھا، لیکن کشمیر نام ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ نے خوب سرخیاں بٹوریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: