ممبئی انڈینس سے ہارکر بھی پلے آف میں پہنچ سکتی ہے RCB، جانیے مکمل تفصیل
ممبئی انڈینس سے ہارکر بھی پلے آف میں پہنچ سکتی ہے RCB، جانیے مکمل تفصیل
ممبئی انڈینس کے خلاف آئی پی ایل 2023 کے میچ نمبر 54 میں رائل چیلنجرس بنگلور نے 199 رنوں کا اسکور بنایا۔ 200 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے ایشان کشن نے 21 گیندوں میں 42 رن کی اننگ کھیلی۔
رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے ہاتھوں کراری ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے آئی پی ایل 2023 کے پلے آف میں پہنچنے کا راستہ اور مشکل ہوگیا ہے۔ آر سی بی کو شروع سے پلے آف میں پہنچنے والی ٹیموں میں سے ایک مانا جارہا تھا، لیکن پچھلے کچھ میچوں میں ٹیم پٹری سے اتر گئی۔ آر سی بی کو گزشتہ چار میں سے تین میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ممبئی انڈینس کے خلاف آئی پی ایل 2023 کے میچ نمبر 54 میں رائل چیلنجرس بنگلور نے 199 رنوں کا اسکور بنایا۔ 200 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے ایشان کشن نے 21 گیندوں میں 42 رن کی اننگ کھیلی۔ سوریہ کمار یادو نے 35 گیندوں میں 83 رن اور نیہل وڈھیرا نے 34 گیندوں میں 52 رنوں کی اننگ کھیل کر ممبئی انڈینس کو 6 وکٹ سے جیت دلانے میں مدد کی۔ اس شاندار جیت کے ساتھ ہی ممبئی انڈینس اب پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
آئی پی ایل 2023 کے پلے آف میں کیسے پہنچے رائل چیلنجرس بنگلور؟ رائل چیلنجرز بنگلور کے کھاتے میں ممبئی انڈینز کے خلاف میچ سے قبل 10 پوائنٹس تھے۔ اگر RCB اپنے باقی تمام میچ جیت لیتی ہے تو اسے 18 پوائنٹ مل جاتے۔ تاہم اب یہ ممکن نہیں ہے۔ لیکن رائل چیلنجرز بنگلور اب بھی زیادہ سے زیادہ 16 پوائنٹس حاصل کر سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے آر سی بی کو اپنے باقی تینوں میچ جیتنے ہوں گے۔
آئی پی ایل 2023 کے پوائنٹس ٹیبل میں، گجرات ٹائٹنز فی الحال 16 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ گجرات کو پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے باقی تین میچوں میں سے صرف ایک اور جیت درکار ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔