உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: راجستھان رائلس نے بنگلورو کو شکست دے کر لگایا جیت کا ’سکسر‘، ٹاپ پر بھی قبضہ

    RCB v RR Match Highlights: ریان پراگ کی تیز نصف سنچری اننگ کے بعد اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت راجستھان رائلس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو 29 رنوں سے شکست دی۔ راجستھان کی آئی پی ایل 2022 (2022 IPL) میں یہ چھٹی جیت ہے۔ 

    RCB v RR Match Highlights: ریان پراگ کی تیز نصف سنچری اننگ کے بعد اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت راجستھان رائلس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو 29 رنوں سے شکست دی۔ راجستھان کی آئی پی ایل 2022 (2022 IPL) میں یہ چھٹی جیت ہے۔ 

    RCB v RR Match Highlights: ریان پراگ کی تیز نصف سنچری اننگ کے بعد اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت راجستھان رائلس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو 29 رنوں سے شکست دی۔ راجستھان کی آئی پی ایل 2022 (2022 IPL) میں یہ چھٹی جیت ہے۔ 

    • Share this:
      پنے: ریان پراگ کی تیز نصف سنچری اننگ کے بعد اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت راجستھان رائلس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو 29 رنوں سے شکست دی۔ راجستھان کی آئی پی ایل 2022 (2022 IPL) میں یہ چھٹی جیت ہے۔ سنجو سیمسن کی قیادت والی راجستھان رائلس کی ٹیم 8 میچوں میں 12 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کی 9 میچوں میں یہ چھٹی شکست ہے۔

      راجستھان رائلس کی طرف سے رکھے گئے 145 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم 19.3 اوور میں 115 رن ہی بناسکی۔ اس کی طرف سے کپتان فاف ڈوپلیسی نے سب سے زیادہ 23 رن بنائے۔ آر سی بی کا وراٹ کوہلی کو اوپننگ میں بھیجنے کا فیصلہ صحیح ثابت نہیں ہوا۔ وراٹ کوہلی 9 رن بناکر پویلین لوٹے۔ انہیں پرسدھ کرشنا نے ریان پراگ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

      اوپننگ میں اترے وراٹ کوہلی 10 رن بناکر ہوئے آوٹ

      وراٹ کوہلی کا وکٹ 10 رنوں پر گنوانے کے بعد آر سی بی کو 37 رنوں کے اسکور پر دو اور جھٹکے لگے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی 23 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ گلین میکسویل کو آئندہ ہی گیند پر کلدیپ سین نے دیو دت پڈکل کے ہاتھوں کیچ آوٹ کراکر اپنا دوسرا شکار پورا کیا۔ رجت پاٹی دار کو اشون نے 16 رنوں پر بولڈ کیا وہیں سویش پربھودیسائی کو اشون نے پراگ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

      دنیش کارتک چھ رن بناکر رن آوٹ ہوگئے۔ شہباز احمد نے 17 رن بنائے۔ آر اشون کی گیند پر ریان پراگ نے ان کا شاندار کیچ لپکا۔ وانندو ہسرنگا کو 18 رنوں کے ذاتی اسکور پر کلدیپ سین نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔ محمد سراج 5 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ راجستھان رائلس کی طرف سے آر اشون نے تین اور کلدیپ سین نے چار وکٹ حاصل کئے جبکہ پرسدھ کرشنا کے کھاتے میں دو وکٹ حاصل کئے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کے سابق کرکٹر کا انکشاف- میرے کپتان بننے کے بعد وسیم اکرم-وقار یونس مجھ سے بات نہیں کرتے تھے

      پراگ کی نصف سنچری کی بدولت راجستھان نے 8 وکٹ پر 144 رن بنائے

      ریان پراگ نے رائل چیلنجرس بنگلورو کی کفایتی گیند بازی کے درمیان نصف سنچری لگائی، لیکن اس کے باوجود راجستھان رائلس کی ٹیم اپنے عظیم بلے بازوں کی ناکامی کے سبب 8 وکٹ پر 144 رن ہی بنا پائی۔ ریان پراگ نے 31 گیندوں میں ناٹ آوٹ 56 رن بنائے جس میں تین چوکے اور چار چھکے شامل ہیں۔

      کپتان سنجو سیمسن نے 21 گیندوں پر 27 رن بنائے، لیکن وہ ان کا غیر ذمہ دارانہ شاٹ تھا، جس سے ان کی ٹیم بیک فٹ پر پہنچی۔ درمیان میں 44 گیندوں تک کوئی چوکا یا چھکا نہیں لگا، لیکن ریان پراگ کی کوششوں سے آخری دو اووروں میں 30 رن بنے۔ آر سی بی کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ (19/2)، وانندو ہسرنگا (23/2) اور محمد سراج (30/2) سب سے کامیاب گیند باز رہے، لیکن اس کی فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔ ریان پراگ کو ہی 32 رنوں کے ذاتی اسکور پر ہسرنگا نے جیون دان دیا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: