اپنا ضلع منتخب کریں۔

    میدان پر 231.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے رچا گھوش نے کی ایسی بلے بازی کہ مچ گیا تہلکہ

    میدان پر 231.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے رچا گھوش نے کی ایسی بلے بازی کہ مچ گیا تہلکہ(فائل فوٹو)

    میدان پر 231.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے رچا گھوش نے کی ایسی بلے بازی کہ مچ گیا تہلکہ(فائل فوٹو)

    دونوں بلے بازوں نے اگلے اوور میں جوناسین پر بھی چھکے مارے۔ شیکھا ریچا کو وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیا کے ہاتھوں کیچ کراکے اس شراکت داری کو توڑا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      دہلی کیپٹلس اور آڑ سی بی کے درمیان کھیلے جارہے ڈبلیو پی ایل کے 11ویں میچ میں بنگلورو کی شروعات اچھی نہیں رہی، بنگلورو 24 رن کے اسکور پر تھی تب کپتان سمرتی مندھانا کا وکٹ گیا، اس کے بعد صوفی اور ایلیسے پیری نے اننگ کو آگے بڑھایا۔ بنگلور کی ٹیم اپنی دھیمی شروعات کی وجہ سے بڑا اسکور بنانا مشکل لگ رہا تھا لیکن ایلیسے پیری (52 گیندوں میں 67 رن) اور رچا گھوش نے 231.25 کی اسٹرائیک ریٹ سے (16 گینوں میں 37 رن) بنادئیے اور ٹیم کو قابل احترام اسکور تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔

      بنگلور کی ٹیم پاور پلے میں ایک وکٹ پر 29 رن ہی بناسکی۔ بنگلور کی بلے بازوں کو دہلی کے تیز گیندباز اور اسپن والی جارحانہ گیندبازی کے خلاف  درمیانی اووروں میں تیزی سے رنوں میں اضافہ کرنے میں پریشانی ہوئی۔ اسی بڑھتے ہوئے دباو کے درمیان صوفی شکھا کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئیں۔ پیری نے جوناسین پر چوکے اور پھر ایک رن کے ساتھ 10 اوور میں ٹیم کا اسکور دو وکٹ پر 50 رن تک پہنچایا۔ شیکھا نے اس کے بعد تارا نوریس کی گیند پر ہیتھر نائٹ (11) کا شاندار کیچ پکڑ کر بنگلور کا اسکور 13 اوور میں تین وکٹ پر 63 رن کیا۔


      حالانکہ ایک طرف پیری اننگ کو سنبھالے ہوئی تھیں، انہوں نے شیکھا کو چوکا مارا جس کے بعد اس تیز گیندباز نے اپنے ہی اوور میں ان کا کیچ ڈراپ کردیا۔ پیری نے اس کا فائدہ اٹھاکر اس تیز گیندباز پر لانگ آن پر چھکا جڑ دیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      WPL:ہرمن کی دہاڑ کے آگے یوپی وارئیرس نے ٹیکے گھٹنے، ممبئی انڈینس کی لگاتار چوتھی جیت

      یہ بھی پڑھیں:

      رچا گھوش نے بھی تیور دکھاتے ہوئے 16ویں اوور میں  کیپسے پر دو چوکے اور ایک چھکا مارا۔ پیری نے اگلے اوور میں تارا پر دو چھکوں کے ساتھ 45 گیند میں نصف سنچری پوری اور ٹیم کا اسکور 100 رن کے آگے پہنچادیا۔ ریچا نے بھی اس اوور میں چھکا مارا۔ دونوں بلے بازوں نے اگلے اوور میں جوناسین پر بھی چھکے مارے۔  شیکھا ریچا کو وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیا کے ہاتھوں کیچ کراکے اس شراکت داری کو توڑا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: