உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shane Warne Death: شین وارن کے انتقال سے ٹوٹ گئے پونٹنگ، بولے- 3 لفظ نہ کہہ پانے کا ہے افسوس

    آسٹریلیا (Australia) کے سابق کپتان رکی پونٹنگ (Ricky Ponting) اپنے ساتھی شین وارن (Shane Warne) کے بے وقت موت سے صدمے میں ہیں۔ شین وارن کی موت کی خبر ملنے کے بعد انہوں نے کیسا محسوس کیا اس کا انکشاف ایک بات چیت کے دوران کیا۔

    آسٹریلیا (Australia) کے سابق کپتان رکی پونٹنگ (Ricky Ponting) اپنے ساتھی شین وارن (Shane Warne) کے بے وقت موت سے صدمے میں ہیں۔ شین وارن کی موت کی خبر ملنے کے بعد انہوں نے کیسا محسوس کیا اس کا انکشاف ایک بات چیت کے دوران کیا۔

    آسٹریلیا (Australia) کے سابق کپتان رکی پونٹنگ (Ricky Ponting) اپنے ساتھی شین وارن (Shane Warne) کے بے وقت موت سے صدمے میں ہیں۔ شین وارن کی موت کی خبر ملنے کے بعد انہوں نے کیسا محسوس کیا اس کا انکشاف ایک بات چیت کے دوران کیا۔

    • Share this:
      آسٹریلیا (Australia) کے سابق کپتان رکی پونٹنگ (Ricky Ponting) اپنے ساتھی شین وارن (Shane Warne) کے بے وقت موت سے صدمے میں ہیں۔ شین وارن کی موت کی خبر ملنے کے بعد انہوں نے کیسا محسوس کیا اس کا انکشاف ایک بات چیت کے دوران کیا۔ گزشتہ جمعہ کو آسٹریلیا کے عظیم اسپنر شین وارن کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوگیا تھا۔ آسٹریلیا کرکٹ کے سابق عظیم کرکٹر شین وارن (Shane Warne) کے حیران کرنے والی موت سے پوری کرکٹ دنیا کو صدمہ پہنچا ہے۔

      کنگارو ٹیم کے سابق کپتان اور ان کے ساتھی رہے رکی پونٹنگ (Ricky Ponting) ان کی بے وقت موت کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔ 52 سالہ شین وارن کی موت گزشتہ جمعہ کے روز تھائی لینڈ میں مشتبہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوگئی تھی۔ ان کی اچانک موت سے کھیل دنیا میں غم کی لہر ہے۔ آئی سی سی (ICC) جائزہ (سمیکشا) کے تازہ ترین ایڈیشن میں سابق کرکٹر ایشا گوہا سے بات کرتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شین وارن کی موت کی حیران کرنے والی خبر نے انہیں کیسے متاثر کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      آئی پی ایل 2022 کا شیڈول آیا سامنے، پہلے میچ میں دھونی اور ایئر ہوں گے آمنے سامنے

      شین وارن سے آخری بار کیا کہنا چاہتے تھے پونٹنگ

      انہوں نے شین وارن کو کیا بتایا ہوگا، جب انہوں نے شین وارن سے آخری بار بات کی ہوگی۔ اس دوران پونٹنگ سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر انہیں شین وارن سے آخری بار بات کرنے کا موقع ملتا تو وہ ان سے کیا کہتے۔ اس سوال کے جواب میں پونٹنگ نے کہا، میں یہ کہوں گا کہ میں ان سے کتنا پیار کرتا ہوں، میں نے ان کے جیتے جی ایسا نہیں کہا، مجھے افسوس ہے کاش ان سے میں یہ تین لفظ کہہ لیتا۔ شین وارن کو تھائی لینڈ کے ایک ولا میں بے ہوش حالت میں پایا گیا، جہاں ان کے کچھ دوستوں نے انیہں بچانے کے لئے پوری کوشش کی، لیکن اسپتال لے جانے سے پہلے ہی شین وارن نے دم توڑ دیا۔ عالمی کرکٹ میں ایک اور آسٹریلیائی عظیم راڈ مارش کو کھونے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں شین وارن کی موت کی خبر آئی۔ اس سے پہلے شین وارن نے مارش کو اپنے آخری ٹوئٹر پوسٹ میں جذباتی خراج عقیدت پیش کی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستانی کپتان کی بیٹی سے میچ کے بعد ملی ٹیم انڈیا، خوب لٹایا پیار

      بول نہیں پائے تھے پونٹنگ

      اس دن کا ذکر کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا، میں اٹھا اور جلدی سے بچوں کو نیٹ بال میں جانے کے لئے تیار کر رہا تھا، اس دوران بیوی ریانا نے اپنا فون دیکھا اور انہوں نے شین وارن کی موت کے بارے میں بتایا۔ میں نے اسے دیکھنے کے لئے بیوی کے ہاتھ سے فون لیا اور مجھے یقین نہیں ہوا کہ یہ صحیح حادثہ ہے۔ میرے لئے یہ اتنا مایوس کن تھا کہ میں بول نہیں سکتا تھا۔ اس دوران میں نے ہر بار شین وارن کے بارے میں سوچا، لیکن میں کچھ کہہ نہیں پا رہا تھا۔ آج میرے پاس بھی ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ٹی وی ہے، لیکن ہر بار میں ان کی آواز سنتا ہون، میرے لئے گزشتہ کچھ دن بے حد مشکل بھرے رہے ہیں۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: