رشبھ پنت کے حادثے کے پیچھے کی بڑی وجہ ہائی وے پر بنے گڑھے، DDCA افسروں کا دعویٰ، NHAI نے کروائی مرمت
رشبھ پنت کے حادثے کے پیچھے کی بڑی وجہ ہائی وے پر بنے گڑھے، DDCA افسروں کا دعویٰ، NHAI نے کروائی مرمت (Photo-News18)
واقعہ کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسروں نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ گاڑی چلاتے وقت ان کو جھپکی آگئی تھی اور کرکٹ رشبھ پنت کی گاڑی کا کنٹرول کھو گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی رشبھ پنت کی کار کا ایکسیڈنٹ گزشتہ جمعہ کی صبح ہوگیا تھا، اس حادثے کے بعد اب تازہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایکسیڈنٹ کی وجہ ان کا نیند کی جھپکی لینا نہیں تھا۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کی کار ایکسیڈنٹ کی بڑی وجہ ہائی وے پر بنا گڑھا رہا تھا۔ گڑھے سے بچنے کے چکر میں ان کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی تھی۔ ایسا دعویٰ سامنے آنے کے بعد نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے مبینہ طور پر اتوار کے اوائل میں جائے حادثہ کے قریب گڑھے بھر دیے۔ اس حادثے میں کرکٹر رشبھ پنت بال بال بچ گئے۔
انڈین ایکسپریس میں شائع رپورٹ کے مطابق دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے عہدیداروں نے ہفتہ کو بلے باز رشبھ پنت سے ملاقات کی تھی۔ ڈی ڈی سی اے کے عہدیداروں نے بھی گڑھے کا ذکر کیا تھا۔ اس کے بعد کل اتوار کو اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی زخمی رشبھ پنت سے ملاقات کی تھی۔ دعویٰ کیا گیا کہ پنت نے سی ایم دھامی کو گڑھوں کے بارے میں جانکاری دی تھی۔ سی ایم دھامی نے اسپتال میں کرکٹر سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں (پنت) نے کہا کہ ڈرائیونگ کے وقت ان کے سامنے ایک گڑھا یا کچھ اندھیرا تھا۔ اس سے بچنے کی کوشش میں ان کا گاڑی سے توازن کھوگیا تھا۔ اس دعوے کے بعد اتوار علی الصبح کچھ ملازمین جائے حادثہ پر گڑھے کو بھرتے دیکھے گئے۔
اس واقعہ کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسروں نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ گاڑی چلاتے وقت ان کو جھپکی آگئی تھی اور کرکٹ رشبھ پنت کی گاڑی کا کنٹرول کھو گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ دریں اثنا، سی ایم دھامی نے کہا کہ پنت کی حالت اب کافی بہتر ہے اور ان کے خاندان کے لوگ علاج سے مطمئن ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔