خراب دور سے گزر رہے دہلی کیپٹلس کو آئی پی ایل کے اس سیزن میں رشبھ پنت کی کمی کتنی زیادہ محسوس ہورہی ہے، یہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔ حالانکہ، ابھیشک پوریل وکٹ کے پیچھے کیپنگ اچھی طرح کررہے ہیں، لیکن بلے بازی میں دہلی کی ٹیم کے کئی ماہر بلے باز بھی پنت کی برابری نہیں کرسکے۔ بہرحال، پنت نے اپنی صحت سے جڑی مثبت اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دن بہ دن وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔ پنت گزشتہ سال دسمبر میں دہی دہرادون ہائی وے پر کار حادثے میں بری طرح زخمی ہونے کے بعد سے کرکٹ سے دور ہیں۔
انہوں نے کہا، میں اچھے سے ری کوور ہورہا ہوں اور ہر دن بہتر محسوس کررہا ہوں۔ میں یہاں قومی کرکٹ اکیڈیمی اایا ہوں اور دہلی کیپٹلس ٹیم بھی یہاں ہے تو میں ٹیم سے ملا۔ پنت نے یہاں رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف دہلی کے میچ سے پہلے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہاکہ میں نے دیکھا کہ ٹیم کیسے پریکٹیس کررہی ہے۔ مجھے اس کی کمی محسوس ہورہی ہے، لیکن میرا دل د ودماغ ٹیم کے ساتھ ہے۔ میں انہیں اگلے میچ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔ پنت کو نہ صرف دہلی کی ٹیم بلکہ ان کے لاکھوں مداح میدان میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ بائیں ہاتھ کے یہ بلے باز حال ہی میں جب میچ دیکھنے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم پہنچے تو ان کا سوئیگ اور استقبال دیکھنے لائق تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔