اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ریشبھ پنت کی اسپتال سے کب ہوگی چھٹی اور میدان پر واپسی؟ جانئے کیا یے اپڈیٹ

    Rishabh Pant Health Update:  بی سی سی آئی کے ایک افسر نے انسائیڈ اسپورٹ کو بتایا، ’’ریشبھ پنت تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ہمیں میڈیکل ٹیم سے اچھی خبر ملی ہے۔ ان کے گھٹنے کے لگمنٹ کی پہلی سرجری کامیاب رہی اور سب یہی سننا چاہتے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      Rishabh Pant Health Update: انہیں رواں ہفتے اسپتال سے چھٹی مل سکتی ہے۔ بتادیں کہ 30 دسمبر کو پنت دہلی سے روڑکی جاتے ہوئے سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی تھی۔ اس کے بعد کار میں آگ لگ گئی تھی۔ کسی طرح پنت نے گاڑی سے باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔ تب سے وہ اسپتال میں داخل ہیں لیکن ایک ماہ تک اسپتال میں رہنے کے بعد اب وہ گھر واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔

      بی سی سی آئی کے ایک افسر نے انسائیڈ اسپورٹ کو بتایا، ’’ریشبھ پنت تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ہمیں میڈیکل ٹیم سے اچھی خبر ملی ہے۔ ان کے گھٹنے کے لگمنٹ کی پہلی سرجری کامیاب رہی اور سب یہی سننا چاہتے تھے۔ انہیں اس ہفتے اسپتال سے چھٹی مل سکتی ہے۔" تاہم پنت کو اگلے ماہ دوبارہ اسپتال جانا پڑے گا۔ ان کے دائیں گھٹنے کے لگمنٹ میں چوٹ کی دوسری سرجری ہوگی۔ سڑک حادثے میں ان کے دائیں گھٹنے کے 3 لیگمینٹ ٹوٹ گئے۔ اس میں سے دو کی سرجری ہو چکی ہے۔ انہیں ایک ماہ بعد دوبارہ اسپتال آنا پڑے گا۔

      پنت کی ایک ماہ بعد دوسری سرجری ہوگی۔
      بی سی سی آئی کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ "ریشبھ پنت کو تقریباً ایک ماہ میں ایک اور سرجری کی ضرورت ہوگی۔ ڈاکٹر فیصلہ کریں گے کہ دوسری سرجری کب کرنا ٹھیک رہے گا۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ڈاکٹر دنشا پردی والا اور پنت کی سرجری کرنے والے اسپتال سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی میدان میں واپسی کریں گے۔

      سلیکٹرز سے ہوئی بڑی بھول، 5خونخوار تجربہ کار کھلاڑیوں کی ٹی 20 میں ہوگی واپسی

      روہت شرما نے ٹیم انڈیا کیلئےکھیلے ہیں سب سےزیادہ ٹی 20 میچ، وراٹ اور دھونی کانام بھی شامل

      پنت کی واپسی 9 ماہ سے پہلے ممکن نہیں۔
      ریشبھ پنت کی کرکٹ کے میدان میں واپسی ان کی صحت کی بحالی پر منحصر ہوگی۔ دوسری سرجری کے بعد، پنت کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں تقریباً 4-5 ماہ لگیں گے۔ اس کے بعد وہ اپنی بحالی اور تربیت کا آغاز کریں گے۔ مکمل طور پر پریکٹس دوبارہ شروع کرنے کے لیے فٹ ہونے میں مزید 2 ماہ لگیں گے، ایسی صورت حال میں ان کے اس سال اکتوبر نومبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: