உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: پاکستانیوں کو چھکا لگانا رشبھ پنت کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، دیکھیں ویڈیو

    ٹی-20 عالمی کپ: پاکستانیوں کو چھکا لگانا رشبھ پنت کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے

    ٹی-20 عالمی کپ: پاکستانیوں کو چھکا لگانا رشبھ پنت کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے

    India vs Pakistan, T20 World Cup 2021: ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (Rishabh Pant) نے پاکستان کے خلاف جارحانہ 39 رنوں کی اننگ کھیلی۔ رشبھ پنت نے اپنی اننگ کے دوران پاکستانی گیند باز حسن علی (Hasan Ali) کی گیند پر دو شاندار چھکے لگائے۔

    • Share this:
      دبئی: ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے درمیان ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) کا عظیم مقابلہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم پہلے بلے بازی کر رہی ہے۔ ہندوستانی اننگ کی شروعات بے حد خراب رہی۔ پہلے 13 گیندوں میں ہی سلامی بلے باز روہت شرما (Rohit Sharma) اور کے ایل راہل (KL Rahul) پاکستانی گیند باز شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Afridi) کا شکار بن گئے۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے سوریہ کمار یادو بھی کچھ خاص نہیں کرسکے۔ اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے ساتھ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (Rishabh Pant) نے ذمہ سنبھالا۔ رشبھ پنت نے اس مقابلے میں دو چوکے اور دو شاندار چھکے کی مدد سے 30 گیندوں پر 39 رنوں کی اننگ کھیلی۔

      حسن علی کی گیند پر لگائے دو چھکے

      رشبھ پنت نے 11 اوور میں پاکستانی گیند باز حسن علی کی جم کر پٹائی کی۔ اس اوور کی دوسری گیند پر رشبھ پنت نے ایک ہاتھ سے حسن علی کو لیگ میں لمبا چھکا لگایا۔ اس کی اگلی ہی گیند پر رشبھ پنت نے پھر ایک ہاتھ سے ہی لانگ آف پر شاندار چھکا لگایا۔ اگلی گیند پر رشبھ پنت نے دو رن اور پانچویں گیند پر ایک رن لیا۔ رشبھ پنت نے حسن علی کے اس اوور میں 15 رن بنائے۔

       



       



      وراٹ کوہلی کے ساتھ 53 رنوں کی شراکت

      ہندوستانی ٹیم کے تین وکٹ صرف 31 رنوں پر گرگئے تھے۔ اس کے بعد رشبھ پنت نے وراٹ کوہلی کے ساتھ 42 گیندوں میں 53 رنوں کی شراکت داری کی۔ کپتان وراٹ کوہلی نے 49 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس سے پہلے شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں چوتھی گیند پر ہی روہت شرما کو بغیر کھاتہ کھولے ہی ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد تیسرے اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے کے ایل راہل کو بولڈ کیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: