ہوم » نیوز » اسپورٹس

دھونی سے متعلق اس ساتھی کھلاڑی نے کیا بڑا دعویٰ- مدد کرتے ہیں، لیکن مکمل حل نہیں بتاتے

رشبھ پنت (Rishabh Pant) کو دھونی (MS Dhoni) کا جانشین مانا جارہا ہے، لیکن محدود اووروں کےفارمیٹ میں لوکیش راہل (KL Rahul) نے ان کی جگہ لےلی ہے، جس سےاس نوجوان کھلاڑی کو آخری الیون میں جگہ بنانےکےلئے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔

  • Share this:
دھونی سے متعلق اس ساتھی کھلاڑی نے کیا بڑا دعویٰ- مدد کرتے ہیں، لیکن مکمل حل نہیں بتاتے
دھونی سے متعلق اس ساتھی کھلاڑی نے کیا بڑا دعویٰ

نئی دہلی: ہندوستان کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (Rishabh Pant) نےکہا ہےکہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) ہمیشہ مدد کرتے ہیں، لیکن مکمل حل نہیں بتاتےکیونکہ انہیں لگتا ہےکہ کھلاڑی کو خود کفیل ہونا چاہئے۔ مہندر سنگھ دھونی گزشتہ سال انگلینڈ میں ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل مقابلےکے بعد سے اب تک میدان سے باہر ہیں۔ اگرچہ وہ آئی پی ایل سے کرکٹ میں واپسی کرنے والے تھے، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہونےکی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔


رشبھ پنت نےکہا ہےکہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ہمیشہ مدد کرتے ہیں۔
رشبھ پنت نےکہا ہےکہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ہمیشہ مدد کرتے ہیں۔


رشبھ پنت (Rishabh Pant) کو مہندرسنگھ دھونی (MS Dhoni) کا جانشین مانا جارہا ہے، لیکن محدود اووروں کےفارمیٹ میں لوکیش راہل (KL Rahul) نے ان کی جگہ لےلی ہے، جس سےاس نوجوان کھلاڑی کو آخری الیون میں جگہ بنانےکےلئے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ رشبھ پنت نے آئی پی ایل کی اپنی ٹیم دہلی كیپٹلس کے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کہا کہ دھونی میرے لئے میدان کے باہر اور اندر ایک مینٹرکی طرح ہیں، میں کسی بھی پریشانی کےلئے کبھی بھی ان سے مدد مانگ سکتا ہوں۔لیکن وہ کبھی بھی اس کےلئے مجھے کلی حل نہیں بتاتے ہیں۔


رشبھ پنت کو مہندرسنگھ دھونی کا جانشین مانا جارہا ہے۔
رشبھ پنت کو مہندرسنگھ دھونی کا جانشین مانا جارہا ہے۔


ہندوستان کےلئے 13 ٹیسٹ، 16 ونڈے اور 28 ٹی-20 میچ کھیل چکے رشبھ پنت نےکہا کہ مہندر سنگھ دھونی ایسا اس لئے کرتے ہیں تاکہ میں ان پر منحصر نہ رہوں۔ وہ صرف مجھے پریشانی کا حل خود نکالنے کےلئے اشارہ دیتے ہیں۔ وہ ساتھ ہی میرے پسندیدہ بلے باز پارٹنر ہیں۔ حالانکہ ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کے جانشین مانےجا رہے نوجوان وکٹ کیپر بلےباز نےکہا کہ اگر ماہی کریز پر موجود ہیں تو آپ کو پتہ رہتا ہےکہ حالات قابو میں ہیں۔ ان کے دماغ میں منصوبہ بندی رہتی ہے، جس پر ہمیں صرف عمل کرنا ہوتا ہے۔
First published: May 03, 2020 07:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading