رشبھ پنت نے سڑک حادثہ کے بعد پہلی بار این سی اے میں دی دستک، مداحوں میں خوشی کی لہر، کب تک ہوگی واپسی؟
رشبھ پنت نے سڑک حادثہ کے بعد پہلی بار این سی اے میں دی دستک
ٹیم انڈیا کو ٹیسٹ فارمیٹ میں رشبھ پنت کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران کے ایس بھرت ان کی جگہ پر کھیلے اور فلاپ رہے۔ ایسے میں ٹیم انتظامیہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کو لے کر کافی پریشان ہے۔
نئی دہلی: ایک طرف ہندوستان میں آئی پی ایل 2023 کی دھوم ہے تو وہیں دوسری طرف وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی جانب سے ایک اہم اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ سڑک حادثہ کا شکار ہونے کے بعد ایکشن سے دور پنت اس وقت بنگلورو میں ہیں جہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ان کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پنت نے خود مداحوں کو یہ جانکاری دی۔ رشبھ پنت کو گذشتہ کچھ عرصے سے مسلسل دہلی کیپیٹل کیمپ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔
یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ رشبھ پنت کب واپسی کریں گے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ایشیا کپ اور ہندوستان میں ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ میں ان کا کھیل پانا ممکن نہیں ہے۔ گذشتہ سال کے آخر میں دہلی سے روڑکی میں اپنے گھر جاتے ہوئے رشبھ پنت ایک سڑک حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ آدھی رات کو گاڑی چلاتے ہوئے نیند آنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ روڈویز بس کے ڈرائیور نے ان کی جان بچائی تھی۔ خواتین پہلوانوں کے جنسی ہراسانی کے الزام پر سپریم کورٹ میں دہلی پولیس نے کہا- 'رکن پارلیمان پر ایف آئی آر سے پہلے جانچ کی ضرورت'
اس کے بعد سے رشبھ پنت اپنا علاج کرا رہے ہیں۔ ان کا ابتدائی علاج دہرادون اور پھر ممبئی میں ہوا۔ اب پنت نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ رشبھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔ جس میں وہ اپنے پیر کا پلاسٹر دکھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے ساتھ میں لکھا 'ٹاپ مین #NCA'
ٹیم انڈیا کو ٹیسٹ فارمیٹ میں رشبھ پنت کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران کے ایس بھرت ان کی جگہ پر کھیلے اور فلاپ رہے۔ ایسے میں ٹیم انتظامیہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کو لے کر کافی پریشان ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔