ICC Player of the Month award: رشبھ پنت نے آئی سی سی کا پہلا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتا
ہندستان کے نوجوان وکٹ کپیر بلے باز رشبھ پنت (Rishabh Pant) نے حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچوں میں بہترین کارکردگی کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کے پہلے ’پلیئر آف دی منتھ (ICC Best Player of the Month)‘ انعام جیت لیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 08, 2021 11:16 PM IST

رشبھ پنت نے آئی سی سی کا پہلا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتا
دبئی: ہندستان کے نوجوان وکٹ کپیر بلے باز رشبھ پنت (Rishabh Pant) نے حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچوں میں بہترین کارکردگی کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کے پہلے ’پلیئر آف دی منتھ (ICC Best Player of the Month)‘ انعام جیت لیا ہے۔ پنت نے آئی سی سی کی طرف سے پہلی بار دیئے جارہے اس انعام کو جیتنے کے بعد پیر کو کہا کہ میں آئی سی سی کا پہلا مینس پیلئر آف دی منتھ انعام ملنے پر بہت خوش ہوں۔
کسی بھی کھلاڑی کے لئے ٹیم کی جیت میں تعاون اہم بہترین انعام ہوتا ہے لیکن ایسی پہل میرے ساتھ ساتھ تمام نوجوانوں کو ہر بار بہتر کرنے کی ترغیب دے گی۔ میں یہ انعام ٹیم انڈیا کے ہرایک رکن وقف کتا ہوں جنہوں نے آسٹریلیا میں ہماری جیت میں تعاون کیا۔ تمام شائقین کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔
جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل نے جنوری مہینے میں کھیلے گئے تین ایک روزہ اور دو ٹی۔20 میچوں میں بہترین کارکردگی کرکے پہلا وومینس پلیئر آف دی منتھ انعام جیتا ہے۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ہر زمرہ میں تین امیدواروں کو جنوری مہینہ کے دوران کی گئی کارکردگی اور کامیابیوں کی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا۔ پھر منتخب کھلاڑ یوں کو آزادانہ آئی سی سی ووٹنگ اکادمی اور پوری دنیا میں شائقین کی طرف سے ووٹ دیا گیا تھا۔
رشبھ پنت نے وقف کیا ٹیم انڈیا کو اپنا اعزاز