உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ICC T20I Rankings: بابر اعظم کو پاکستانی ساتھی محمد رضوان نے پیچھے چھوڑا، پارٹنر ہی پیچھے چھوڑ کربن گیا نمبر-1

    محمد رضوان نے ٹی20 رینکنگ میں بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    محمد رضوان نے ٹی20 رینکنگ میں بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    ICC T20I Rankings: بابر اعظم کے بعد محمد رضوان ٹی20 انٹرنیشنل بلے بازی رینکنگ میں نمبر1 پر پہنچنے والے صرف تیسرے پاکستانی بلے باز ہیں۔ بابر اعظم 1,155 دنوں تک پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر رہے ہیں۔ مصباح الحق 313 دنوں تک ٹاپ پر رہے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: محمد رضوان ایشیا کپ 2022 میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کے بعد آئی سی سی مرد ٹی20 انٹرنیشنل بلے بازی رینکنگ میں 815 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پاکستانی کپتان بابر اعظم اور مصباح الحق کے بعد آئی سی سی مرد ٹی20 انٹرنیشنل بلے بازی رینکنگ میں نمبر-1 ہونے والا صرف تیسرے پاکستان کھلاڑی بن گئے ہیں۔

      محمد رضوان اب بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے نئے نمبر1 رینک والے ٹی20 انٹرنیشنل بلے باز بن گئے ہیں۔ محمد رضوان ایشیا کپ میں شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے تین میچوں میں 192 رن بنائے ہیں اور وہ فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ محمد رضوان ہانگ کانگ اور ہندوستان کے خلاف میچوں میں بلے سے شاندار رہے۔ پاکستان کی مسلسل جیت میں انہوں نے ہانگ کانگ اور ہندوستان کے خلاف بالترتیب ناٹ آوٹ 78 رن اور 71 رن بنائے۔ ان کی کارکردگی نے انہیں بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک مقام حاصل کرنے میں مدد کی۔ وہیں، بابر اعظم نے اب تک ٹورنا منٹ میں کم رن بنائے ہیں۔ انہوں نے تین میچوں میں صرف 33 رن بنائے ہیں۔

       محمد رضوان اب بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے نئے نمبر1 رینک والے ٹی20 انٹرنیشنل بلے باز بن گئے ہیں۔

      محمد رضوان اب بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے نئے نمبر1 رینک والے ٹی20 انٹرنیشنل بلے باز بن گئے ہیں۔


      ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ پر رہنے والے تیسرے بلے باز ہیں محمد رضوان

      بابر اعظم اپنے کیریئر میں 1155 دنوں تک ٹی20 انٹرنیشنل بلے بازی چارٹ میں ٹاپ پر رہے ہیں جبکہ مصباح الحق 20 اپریل، 2008 سے 27 فروری 2009 تک 313 دنوں کے لئے ٹاپ پر تھے۔ اب محمد رضوان ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکا کے پتھم نسانکا نے ایشیا کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد نمبر 8 پر پہنچ گئے ہیں۔ نسانکا نے اپنے گزشتہ تین میچوں میں 20, 35 اور 52 کے اسکور بنائے ہیں۔ ان کی تازہ ترین کارکردگی سے سری لنکا نے سپر 4 کے میچ میں ہندوستان کو شکست دے دی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: پاکستان کی نظر مسلسل دوسری جیت کے ساھ فائنل کی طرف، افغانستان بھی کم نہیں

      یہ بھی پڑھیں۔

      IND vs SL: راہل-کوہلی ناکام، مڈل آرڈر تباہ، گیند باز بھی خوب پٹے، یہ ہیں ہندوستان کی شکست کے 5 اسباب

      سوریہ کمار یادو چوتھے مقام پر کھسکے

      افغانستان کے بلے باز رحمٰن اللہ گرباز نے بھی لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مقابلے میں سری لنکا کے خلاف 84 رن بناکر نمبر 15 پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما بھی سری لنکا کے خلاف 72 رنوں کی اننگ کے بعد چار مقام کے فائدے سے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ وہیں، ٹاپ 3 میں شامل سوریہ کمار یادو اب چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسرے مقام پر 794 پوائنٹ کے ساتھ بابر اعظم کے بعد تیسرے مقام پر 792 پوائنٹ کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام پہنچ گئے ہیں۔

      سری لنکا-افغانستان کے اسپنروں کو فائدہ

      گیند بازی چارٹ میں سری لنکا اور افغانستان کے اسپنروں کو ان کی شاندار کارکردگی کے بعد سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ مجیب الرحمن کے 2/30 نے انہیں عقیل حسین کے ساتھ مشترکہ نمبر6 پر جانے میں مدد کی۔ مہیش تیکشنا ایشیا کپ 2022 کے دوران گزشتہ تین میچوں میں 1/23, 1/29 اور 1/29 کے اعدادوشمار درج کرتے ہوئے اپنے کفایتی سب سے بہترین کارکردگی پر رہے۔ اس کا انہیں بھرپور انعام ملا۔ وہ ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔ پانچ مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے مہیش آٹھویں مقام پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے شاداب خان بھی ہانگ کانگ اور ہندوستان کے خلاف بالترتیب 4/8 اور 2/31 کے بعد 14ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: