اپنا ضلع منتخب کریں۔

    رابن اُتھپا نے مچائی ایسی تباہی، لگاتار تین چھکے جڑ کر پاکستانی گیندباز کے اڑائے ہوش، دیکھیں ویڈیو

    رابن اُتھپا نے مچائی ایسی تباہی، لگاتار تین چھکے جڑ کر پاکستانی گیندباز کے اڑائے ہوش، دیکھیں ویڈیو

    رابن اُتھپا نے مچائی ایسی تباہی، لگاتار تین چھکے جڑ کر پاکستانی گیندباز کے اڑائے ہوش، دیکھیں ویڈیو

    انڈیا مہاراجا کی اس جیت میں رابن اُتھپا کی اننگ کا اہم رول رہا۔ خاص کر محمد حفیظ کے اوور میں تو وہ کچھ زیادہ ہی جارح نظر آئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Doha
    • Share this:
      قطر میں لیجنڈس لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہے۔ جہاںپر ایک سے بڑھ کر ایک مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اسی بیچ ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں ہندوستان کے سابق اسٹار بلے باز رابن اُتھپا نے پاکستانی گیندباز محمد حفیظ کی جم کر پٹائی کی ہے۔ حافظ کے ایک ہی اوور میں لگاتار 3 چھکے جڑ کر اپنا جارحانہ انداز دکھایا۔ اس سے پہلے کھیلے گئے اپنے 2 میچ لگاتار ہارنے کے بعد انڈیا مہاراجا نے ایشیا لائنس کو ہراکر لیگ مین شاندار واپسی کی ہے۔ اُتھپا نے جس انداز میں چھکے لگائے خود محمد حفیظ کے بھی ہوش اڑ گئے۔

      جم کر برسے اُتھپا

      بتادیں کہ انڈیا مہاراجا کی اس جیت میں رابن اُتھپا کی اننگ کا اہم رول رہا۔ خاص کر محمد حفیظ کے اوور میں تو  وہ کچھ زیادہ ہی جارح نظر آئے اور سابق پاکستانی گیندباز کی جم کر خبر لیتے ہوئے چھکوں کی ہیٹرک لگادی۔ فینس بھی اُتھپا کی اس بلے بازی سے کافی خوش نظر آئے۔ اتھپا کی اس اننگ کو دیکھ کر 2007 میں ان کے ڈیبیو کے دنوں کی یاد آگئی، جب انہوں نے شاندار اننگز کھیلی تھیں۔


      یہ بھی پڑھیں:

      عرفان پٹھان نے اپنی بیوی کے ساتھ شیئر کی خوبصورت تصویر، کیپشن نے جیت لیا فینس کا دل

      یہ بھی پڑھیں:

      انڈیا مہاراجا کی زبردست جیت

      میچ میں ایشیا لائنس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 157 رن بنائے تھے۔ ایشیا لائنس سب سے بڑی 69 رنوں کی اننگ تھرنگا نے کھیلی۔ وہی 159 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری انڈیا مہاراج کی ٹیم نے شاندار  مظاہرہ کرتے ہوئے یہ مقابلہ 10 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا ۔  انڈیا مہاراجہ کی جانب سے کپتان گوتم گمبھیر اور رابن اتھپا نے طوفانی اننگ کھیلی۔ گمبھیر نے 36 گیندوں میں 61 اتھپا نے 39 گیندوں میں 88 رن بنائے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: