உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حساب برابر، حیدرآباد میں ملتے ہیں، دوسرے T20 میں آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد بولے وراٹ کوہلی

     بھارت نے ناگپور میں کھیلے گئے بارش کی وجہ سے روک دئے گئے دوسرے T20I میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر میچ جیت لیا اور تین میچوں کی سیریز جیتنے کی اپنی امیدیں قائم رکھیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ناگپور: ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے T20 میچ میں جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔ بھارت نے ناگپور میں کھیلے گئے بارش کی وجہ سے روک دئے گئے دوسرے T20I میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر میچ جیت لیا اور تین میچوں کی سیریز جیتنے کی اپنی امیدیں قائم رکھیں۔

      آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں وراٹ کوہلی کچھ خاص نہیں دکھا سکے۔ وہ چھ گیندوں میں 11 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ حالانکہ وراٹ کوہلی ٹیم کی کارکردگی سے کافی پرجوش تھے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے جیت کے بعد گھریلو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم Koo App پر ٹیم انڈیا کی تصویر شیئر کی۔ کو پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کوہلی نے کیپشن لکھا، 'حساب برابر، حیدرآباد میں ملتے ہیں۔

      کمانڈو گرل ادا شرما نے وائلڈ اینیمل کے ساتھ ڈالی انتہائی بولڈ فوٹوز

      بپاشا باسو کا دوسرا بیبی شاور سلیبریشن، شوہر کرن حاملہ بیوی کے ساتھ مستی موڈ میں آئے نظر

      کپتان روہت شرما کے 20 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 46 رنز کی بدولت بھارت نے جمعہ کو بارش سے متاثر دوسرے T20I میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ کو آٹھ اوورز فی ٹیم کر دیا گیا۔ آسٹریلیا نے میتھیو ویڈ کے 20 گیندوں پر 43 رنز کی مدد سے پانچ وکٹ پر 90 رنز بنائے۔ جواب میں بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے اور چار گیندیں باقی رہ کر جیت درج کر لی۔ دنیش کارتک نے آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر چھکے اور چوکے لگا کر جیت کو یقینی بنایا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: