نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میچ میں ٹیم انڈیا نے بڑا اسکور بنایا ہے۔ 50 اوورمیں 324رنوں کا اسکورکھڑا کیا ہے۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے تمام بلے بازوں نے اہم تعاون دیا۔ نیوزی لینڈ کے گیند باز صرف چاربلے بازوں کو آوٹ کرسکے۔ روہت شرما اور شکھر دھون نے اپنی شاندار نصف سنچری بناکرٹیم انڈیا کو بہترین آغاز دیا۔ روہت شرما سنچری بنانے سے محروم رہ گئے اورانہوں نے 87 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ شکھر دھون 66 رن بناکرآوٹ ہوئے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جسے بلے بازوں نے درست ثابت کیا ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی (43) اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی (48 ناٹ آوٹ) اورامباتی رائیڈو (47) نصف سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔ کیدار جادھو نے 10 گیندوں میں 22 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اننگ کے اخیر میں مہندر سنگھ دھونی اورجا دھو نے تیزی کے ساتھ رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹی بولٹ اورفرگیوسن نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔
ٹیم انڈیا کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ اس نے پہلے ونڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو بڑی شکست دی تھی۔ ٹیم انڈیا کو 8 وکٹوں سے جیت حاصل ہوئی تھی۔ اس میچ میں دونوں ٹیمیں جیت حاصل کرنا چاہیں گی۔ ایک طرف ہندوستانی ٹیم اپنی سبقت کو 0-2 کرنا چاہے گی جبکہ نیوزی لینڈ گزشتہ شکست کا بدلہ لے کرسیریزمیں برابری کرنے کی کوشش کرے گی۔
اس سے قبل وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے آسٹریلیا میں اسے ٹی -20، ٹسٹ اورونڈے سیریزمیں جیت کرتاریخ رقم کیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم کے کھلاڑیوں پرانعامات کی بارش کی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔