ہوم » نیوز » اسپورٹس

گالی دیتے ہوئے 'رنگے ہاتھوں' پکڑے گئے تھے روہت شرما، اب بولے- اگلی بارسے کیمرے کا خیال رکھوں گا

راجکوٹ ٹی -20 میچ میں امپائرکی ایک غلطی پرروہت شرما کیمرے میں گالی دیتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

  • Share this:
گالی دیتے ہوئے 'رنگے ہاتھوں' پکڑے گئے تھے روہت شرما، اب بولے- اگلی بارسے کیمرے کا خیال رکھوں گا
روہت شرما نےکہا کہ وہ اگلی بار سے کیمرے کا خیال رکھیں گے۔

ناگپور: ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما کوبنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی -20 میچ میں کیمرے نے گالی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا، جس کے بعد ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پربھی کافی وائرل ہوا۔ دراصل روہت شرما کو میدان پراس موڈ میں کافی کم بارہی دیکھا گیا ہے۔ ہندوستان کے اسٹاربلے باز روہت شرما نے اب کہا کہ وہ اگلی بارسے دھیان رکھیں گے کہ کیمرہ کس طرف ہے۔


راجکوٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ٹی -20 میچ میں یجویندر چہل کی گیند پررشبھ پنت نے سومیا سرکارکو اسٹمپ کیا۔ پہلے تو تھرڈ امپائرنے ناٹ آؤٹ دیا اورپھر صحیح فیصلہ دیتے ہوئے سومیا سرکار کو آؤٹ قرار دیا۔ جس کی وجہ سے ٹیم کی کمان سنبھال رہے روہت شرما ناراض ہوگئے۔ وہ امپائرسے بات بھی کرتے ہوئے نظرآئے۔ جبکہ امپائربھی انہیں سمجھانےکی کوشش کررہےتھےکہ غلط بٹن دبانے سے ایسا ہوا۔




بات 13 ویں اوورکی ہے، جب یجویندرچہل کی گیند پرسومیا سرکارچکمہ کھا گئے۔ گیند رشبھ پنت کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ سومیا سرکار کریز سے کافی باہرنکل گئے تھے اورجب تک وہ واپس کریز میں لوٹتے، رشبھ پنت نے گلیاں اڑا دیں۔ اس کے بعد جو ہوا، اس پرروہت شرما ناراض ہوگئے۔ پنت نے وکٹ کے کافی قریب گیند کو پکڑا تھا اوران کی اسٹمپنگ صحیح طریقے سے لگی تھی۔ سبھی کی نظریں اسکرین پرآگئیں، لیکن وہاں ناٹ آوٹ دیکھ کرہرکوئی حیران رہ گیا۔ لیکن دوسرے ہی پل اسکرین پرآؤٹ لکھا گیا۔ یہ سب دیکھ کرروہت شرما ناراض ہوگئے اورکیمرے میں وہ گالی دیتے ہوئے قید ہوگئے۔

حالانکہ اس فیصلے سے پہلے رشبھ پنت نے ریویواور وکٹ کیپنگ کو لے کراتنی غلطیاں کردی تھیں کہ اسکرین پرناٹ آؤٹ دیکھ کرایک بار پھر رشبھ پنت پر لوگ خفا ہوگئے تھے۔ تاہم جیسے ہی فیصلہ تبدیل کیا گیا، سب سے پہلے رشبھ پنت نے راحت کی سانس لی۔
First published: Nov 11, 2019 10:12 PM IST