روہت شرما نے دوہرائی تاریخ، آئی پی ایل میں ایسا کرنے والے بنے تیسرے ہندوستانی بیٹسمین
روہت شرما نے دوہرائی تاریخ، آئی پی ایل میں ایسا کرنے والے بنے تیسرے ہندوستانی بیٹسمین
بتادیں کہ دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ آئی پی ایل کا آغاز 18 اپریل 2008 کو ہوا تھا، جب آئی پی ایل کے کمشنر للت مودی نے دنیا کو اس لیگ سے متعارف کرایا تھا۔
سن رائزرس حیدرآباد اور ممبئی انڈینس کے درمیان راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں روہت شرما نے 14 رن بناتے ہی ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ دراصل، روہت شرما 6000 آئی پی ایل رن بنانے والے لیگ کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔ روہت سے زیادہ رنز وراٹ کوہلی، شکھر دھون اور ڈیوڈ وارنر کے ہیں۔ روہت شرما میچ میں 28 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ خاص بات یہ ہے کہ روہت شرما آئی پی ایل میں 6000 رنز بنانے والے تیسرے ہندوستانی بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے صرف وراٹ کوہلی اور شکھر دھون 6000 یا اس سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔
آئی پی ایل میں 6000 رن بنانے والے بلے باز
وراٹ کوہلی- 6844
شکھر دھون-6477
ڈیوڈ وارنر-6109
روہت شرما – 6000
Milestone 🚨 - 6000 runs and counting for @ImRo45 in #TATAIPL
روہت شرمانے یہ کارنامہ آئی پی ایل کے سولہویں سالگرہ کے موقع پر کیا ہے۔ بتادیں کہ دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ آئی پی ایل کا آغاز 18 اپریل 2008 کو ہوا تھا، جب آئی پی ایل کے کمشنر للت مودی نے دنیا کو اس لیگ سے متعارف کرایا تھا۔ اس وقت ہندوستان میں اس لیگ کا سولہواں سیزن کھیلا جا رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر سیزن کی طرح یہ سیزن بھی شاندار ہونے والا ہے۔
سال 2008 میں للت مودی نے ہندوستان کو دنیا کی مقبول ترین لیگ سے متعارف کرایا۔ پہلا سیزن ہٹ رہا۔ افتتاحی میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا گیا۔ کے کے آر کے برینڈن میک کولم نے 158 رنز کی سنچری اننگز کھیل کر میچ کو یادگار بنا دیا تھا۔ سیزن کا فائنل راجستھان رائلز اور چنئی سوپر کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن کی کپتانی میں راجستھان رائلز نے آئی پی ایل کے پہلے سیزن کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔