உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وراٹ کوہلی کی جگہ ونڈے ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں روہت شرما، جانیں بی سی سی آئی کا منصوبہ

    وراٹ کوہلی کی جگہ ونڈے ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں روہت شرما، جانیں بی سی سی آئی کا منصوبہ

    وراٹ کوہلی کی جگہ ونڈے ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں روہت شرما، جانیں بی سی سی آئی کا منصوبہ

    نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی گھریلو ٹی-20 سیریز (IND vs NZ T20 Series) کے لئے روہت شرما (Rohit Sharma) کو کپتان بنایا گیا ہے۔ بی سی سی آئی 2023 میں ہونے والے 50 اوور کے عالمی کپ سے پہلے محدود اووروں کی ٹیم کا ایک ہی کپتان چاہتا ہے۔ ونڈے ٹیم کی کمان بھی وراٹ کوہلی کی جگہ روہت شرما کو دی جاسکتی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: روہت شرما (Rohit Sharma) کو وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی جگہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی سیریز (IND vs NZ T20 Series) کے لئے ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کا نیا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑںے والے وراٹ کوہلی کے علاوہ جسپریت بمراہ اور محمد شمی جیسے سینئر کھلاڑیوں کو 17 نومبر سے جے پور میں شروع ہونے والی سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے۔ ہندوستان کی 16 رکنی ٹیم میں انڈین پریمیئر لیگ 2021 (2020 IPL)  میں سب سے زیادہ رن بنانے والے ریتو راج گائیکواڑ اور سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے ہرشل پٹیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ چوٹوں سے پریشان رہنے والے ہاردک پانڈیا کے ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھے جا رہے آل راونڈر وینکٹیش ایئر کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

      ٹی-20 عالمی کپ میں اثر چھوڑںے میں ناکام رہنے کے بعد ہاردک کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ ریتو راج سری لنکا سیریز کے دوران ہندوستان کی طرف سے ڈیبیو کرچکے ہیں۔ سینئر لیگ اسپنر یجویندر چہل اور تیز گیند باز محمد سراج کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل رہے شرے یس ایئر، اکشر پٹیل اور دیپک چاہر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ روہت شرما کی تقرری محض رسمی تھی جبکہ کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں لوکیش راہل نائب کپتان ہوں گے۔

      بی سی سی آئی نے ونڈے بین الاقوامی ٹیم کے کپتان کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ حالانکہ سمجھا جاتا ہے کہ بورڈ 2023 میں ہونے والے 50 اوور کے عالمی کپ سے پہلے محدود اووروں کی ٹیم کا ایک ہی کپتان چاہتا ہے اور صحیح وقت آنے پر جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز کو لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔ افسر نے کہا، ’مجھے یقین نہیں ہے کہ بورڈ وراٹ کوہلی کو ونڈے انٹرنیشنل کپتان کے طور پر برقرار نہیں رکھے گا۔ تبادلہ خیال ہوا ہے، لیکن اس کا امکان کافی کم ہے۔ وہ یقینی طور پر ٹسٹ کپتان بنا رہے گا‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IND vs NZ : روہت شرما بنے ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان، وراٹ کوہلی نیوزی لینڈ سیریز سے باہر

      وراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ، محمد شمی کے علاوہ آل راونڈر رویندر جڈیجہ کو بھی اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ اپنی فٹنس کی صورتحال کی ایمانداری سے جانکاری نہیں دینے والے ہاردک پانڈیا کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ان کی فٹنس سے بے حد مایوس تھی اور ٹیم میں وہ واحد کھلاڑی ہیں، جسے اصل میں باہر رکھا گیا ہے اور باقی کھلاڑیوں کی طرح آرام نہیں دیا گیا۔ افسر نے کہا، ’ہاردک پانڈیا پیٹھ میں چوٹ سے اب تک نہیں ابھرا ہے۔ حالانکہ اگر سابق ٹی-20 کپتان (اس معاملے میں کوہلی) اسے چھٹے نمبر پر بلے باز کے طور پر رکھنے کے لئے زور دے گا تو چیف سلیکٹر چیتن شرما اور ان کی ٹیم کو جھکنا پڑے گا‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے بڑی خوشخبری! 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی آسٹریلیائی ٹیم

      انہوں نے کہا، ’ایسا ہی تب ہوا جب اس نے پانچ اسپنر مانگے اور بعد میں محسوس کیا کہ ایک اسپنر زیادہ ہوگیا ہے‘۔ آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کے بعد ریتو راج (635 رن)، ہرشل (32 وکٹ)، اویش (24 وکٹ) اور وینکٹیش (370 رن اور تین وکٹ) کو اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔ تیز گیند باز بھونیشور کمار کو ممکنہ طور پر خود کو ثابت کرنے کا آخری موقع ملا ہے۔ وہ اپنے سب سے بہترین کارکردگی کے قریب بھی نہیں ہیں، لیکن تیز گیند بازی اٹیک میں تجربہ کی کمی کو دیکھتے ہوئے انہیں برقرار رکھا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: